بھارت نے مہم جوئی کی تو پاکستان کے جواب کو تاریخ یاد رکھے گی: طلال چودھری
وزیر مملکت برائے داخلہ کی اہم بیان
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام پر بھارت کے فالس فلیگ آپریشن کو جواز بنا کر اگر بھارت نے مہم جوئی کی غلطی کی تو پاکستان کے جواب کو تاریخ یاد رکھے گی۔
یہ بھی پڑھیں: مودی کو ایسا سبق ملنے والا ہے کہ دوبارہ جنگ کانام نہیں لے گا: مولانا عبدالغفور حیدری
پاکستانی میڈیا کا کردار
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق طلال چودھری کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال میں پاکستانی میڈیا کا کردار قابل تحسین ہے، پہلگام واقعے کے بعد بھارت کے جھوٹے پروپیگنڈے کو پاکستانی میڈیا نے بیک فٹ پر کر دیا ہے۔ طلال چودھری نے کہا کہ بھارت میں سوشل میڈیا پر اب فالس فلیگ آپریشن پر کڑی تنقید ہو رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور سمیت پنجاب بھر میں سی سی ڈی کے مبینہ مقابلوں میں 480 ملزمان ہلاک
مودی کی مسلمان دشمنی
ان کا کہنا تھا کہ مودی کی پوری سیاست مسلمان دشمنی اور مذہبی انتہا پسندی پر مبنی ہے۔ پہلگام فالس فلیگ آپریشن مودی سرکار کی پہلی واردات نہیں ہے۔ پہلگام واقعے کے بعد مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کے گھر گرائے جا رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: 80 گھنٹوں میں 3 میٹنگز: اپنا سپاہی چھڑانے کے لیے بھارتی فوج منت سماجت پر اتر آئی
گجرات میں مظالم
انہوں نے کہا کہ مودی کے بطور وزیراعلیٰ گجرات مسلمانوں پر مظالم دنیا ابھی بھولی نہیں ہے۔ بھارت میں مسلمانوں پر زمین تنگ کردی گئی ہے، مودی سرکار کی تمام تر قانون سازی مسلمان دشمنی پر مبنی رہی، آج دو قومی نظریے کا ایک ایک حرف سچ ثابت ہو رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وفاقی وزیر برائے سرمایہ کاری بورڈ کی پاکستانی قونصل خانے دبئی میں قونصل جنرل اور ٹریڈ قونصلر سے ملاقات، سرمایہ کاروں کے ساتھ مضبوط روابط قائم کئے جائیں، قیصر احمد شیخ
پانی کی بندش کا جھوٹ
طلال چودھری کا کہنا تھاکہ پہلگام فالس فلیگ آپریشن کرکے پاکستان کا پانی بند کرنے کا بہانہ بنایا گیا۔ سندھ طاس معاہدے کی معطلی مودی کی سیاست بڑھک ہے، عملاً بھارت پاکستان کے پانی کا ایک بوند بھی نہیں روک سکتا، پاکستان کا پانی روکنے کا دعویٰ کرنے والی مودی سرکار نے دریا میں پانی چھوڑ دیا ہے۔
امن کی خواہش
وزیر مملکت برائے داخلہ کا کہنا تھاکہ مودی کی پہلگام فالس فلیگ آپریشن جیسی وارداتوں کا مقصد اپنی سیاست کو دوام بخشنا ہے۔ امید ہے بھارت کسی قسم کی غلطی نہیں کرے گا، ہم امن چاہتے ہیں لیکن کمزور نہیں، نہ ہی ڈرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت پاکستان پر حملے کی کسی صورت غلطی نہیں کرے گا، اگر بھارت نے مہم جوئی کی غلطی کی تو پھر پاکستان کے جواب کو تاریخ یاد رکھے گی۔ پاکستانی قوم اور مسلح افواج ہر طرح کی جارحیت سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہے، پاکستان کی امن کی خواہش کو ہرگز کمزوری نہ سمجھا جائے۔








