شادی کی تقریب میں بجلی غائب ہونے پر دولہے نے دلہن کی پٹائی کر دی
شادی کی تقریب میں ہنگامہ
اندور (ویب ڈیسک) بھارت میں شادی کی تقریب کے دوران بجلی غائب ہونے پر دولہے میاں کو غصہ آگیا اور اس نے سب کے سامنے دلہن کی پٹائی کر دی۔
یہ بھی پڑھیں: تعمیراتی میٹریل کے ٹرک اور آؤٹ ریلیوں والے ہو جائیں ہوشیار، 24 گھنٹے مانیٹرنگ شروع، اہم احکامات جاری
واقعہ کی تفصیلات
انڈین میڈیا کی رپورٹس کے مطابق بھارتی شہر اندور کے علاقے بنگنگا میں شادی کی تقریب کے دوران دلہن والے بارات کا انتظار کر رہے تھے، جیسے ہی دولہے میاں ہیمنت کیتھواس نے انٹری دی تو انہوں نے استقبال کیا لیکن اس دوران اچانک بجلی چلی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور میں باپ اور 2 بیٹوں کے قتل کا معمہ حل، خاتون سمیت 2 ملزم گرفتار
ہنگامہ آرائی اور تشدد
دلہن والوں نے بجلی بحال کرنے کیلئے متبادل انتظامات کرنا شروع کئے تاہم دولہے میاں اور باراتیوں کا پارہ ہائی ہونے لگا، انہوں نے تقریب میں تلخ کلامی شروع کر دی، جھگڑا اس قدر شدید ہوگیا کہ باراتیوں نے دلہن والوں کو مارنا شروع کر دیا اور ہر چیز توڑ پھوڑ دی۔
یہ بھی پڑھیں: صدرِ مملکت نے اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹیز ترمیمی بل 2025ء کی منظوری دے دی
پولیس کی مداخلت
پولیس کو معاملے کا علم ہوا تو نفری موقع پر پہنچ گئی لیکن بارات وہاں سے واپس لوٹ گئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: اپنی چھت…… اپنا گھر پروگرام کے تحت مکانوں کی تعمیر شروع، وزیر اعلیٰ مریم نواز مانیٹرنگ کریں گی
دلہن کی شکایت
دلہن نے پولیس کو بتایا کہ اس کی شادی ہیمنت کیتھواس سے طے تھی، بارات رات 10 بجے گھر پہنچی تو اہل خانہ نے تمام مہمانوں کا استقبال کیا اور انہیں کھانا بھی کھلایا، ایک موقع پر اچانک بجلی چلی گئی تو گھر والے اسے بحال کرنے کی کوشش میں لگ گئے لیکن دولہے والوں نے ہنگامہ کھڑا کر دیا، انہوں نے پہلے تلخ کلامی کی اور پھر تشدد کا نشانہ بنایا۔
قانونی کارروائی
دلہن کے مطابق دولہا اور اس کے گھر والوں نے مجھے، میرے اہل خانہ اور بیچ بچاؤ کیلئے مداخلت کرنے والوں پر تشدد کیا اور شادی منسوخ کر کے واپس روانہ ہوگئے۔ پولیس حکام کے مطابق دلہن کی شکایت پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا جس میں دولہا ہیمنت کیتھواس بھی نامزد ہے، معاملے کی تحقیقات اور ملزمان کو گرفتار کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔








