پہلگام فالس فلیگ حملے کے بعد مودی سرکار نے مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں پر مظالم بڑھا دیئے، نیو یارک ٹائمز نے پردہ فاش کردیا

پہلگام فالس فلیگ حملہ

لاہور (طیبہ بخاری سے) پہلگام فالس فلیگ حملے کے بعد مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں پر مظالم میں تیزی، نیو یارک ٹائمز نے پردہ فاش کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان سے سرکاری عازمین حج کی روانگی کا سلسلہ شروع ہو گیا

مظالم کی تفصیلات

نیویارک ٹائمز کے مطابق پہلگام فالس فلیگ حملے کے بعد بھارت کی مودی سرکار اور انتہا پسند ہندوؤں نے مسلمانوں کے خلاف مہم تیز کر دی ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں ہزاروں مسلمانوں کو حراست میں لیا گیا اور ان کے گھر تک مسمار کردیئے گئے۔ مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کے خلاف کریک ڈاؤن پر انسانی حقوق کی تنظیموں نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ملک کے متعدد شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

انسانی حقوق کی تنظیموں کا ردعمل

نیویارک ٹائمز کے مطابق ہیومن رائٹس واچ کی ایشیا کی ڈپٹی ڈائریکٹر میناکشی گنگولی کا کہنا ہے کہ "پہلگام میں حملہ کو اقلیتی گروپوں پر انتقامی کارروائیوں کے جواز کے طور پر نہیں استعمال کیا جانا چاہیے۔ ایسا کرنے سے مسلمانوں کے خلاف انسانی حقوق کی پامالیوں میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔ مسلمانوں کے خلاف انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر بین الاقوامی سطح پر شدید ردعمل بھی متوقع ہے۔"

دفاعی ماہرین کا تجزیہ

دوسری جانب دفاعی ماہرین نے کہا ہے کہ بین الاقوامی جریدے اور انسانی حقوق کی تنظیموں کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں پر مظالم کی گواہی مودی کی جارحیت کا ثبوت ہے، مودی کے پہلگام فالس فلیگ کو بہانہ بنا کر مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کے گھر مسمار کرنا انتہائی بزدلانہ اقدام ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...