جنگی جنون کا منہ توڑ جواب، بھارتی پرچم بردار بحری جہازوں کا پاکستانی بندرگاہوں پر داخلہ بند کردیا گیا
پاکستان کی کارروائی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان نے بھارتی جنگی جنون کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے بھارتی پرچم بردار بحری جہازوں کا پاکستانی بندرگاہوں پر داخلہ فوری طور پر بند کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب کے سکولوں میں گرمیوں کی چھٹیاں 28 مئی سے شروع ہوں گی
حکومتی احکامات
’’جنگ‘‘ کے مطابق اس حوالے سے وزارت بحری امور نے باضابطہ حکم نامہ جاری کر دیا ہے جس کے تحت کوئی پاکستانی پرچم بردار بحری جہاز بھی بھارتی بندرگاہوں پر لنگر انداز نہیں ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کا شمار عطیات دینے والے ممالک میں سر فہرست ہے جو لوگ عطیات چھپا رہے ہیں وہ بھی سامنے آئیں، وزیرخزانہ محمد اورنگزیب
پس منظر
خیال رہے کہ 22 اپریل کو مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں 26 سیاحوں کی ہلاکت کے واقعے کے بعد بھارتی حکومت نے اس کا الزام پاکستان پر لگاتے ہوئے سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے اور پاکستانیوں کو فوری طور پر ملک چھوڑنے کا حکم دیا تھا، جس کے بعد پاکستان نے اپنی فضائی حدود بھارتی پروازوں کیلئے بند کردی تھی۔
پاکستان کا جواب
پاکستان نے بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی معطلی کے جواب میں 24 اپریل کو بھارت سے ہر طرح کی براہِ راست اور کسی اور ملک کے ذریعے تجارت پر پہلے ہی پابندی عائد کر دی تھی۔ پاکستان کی جانب سے پہلگام واقعے کی بین الاقوامی تحقیقات کروانے کی پیشکش بھی کی گئی، جس کا بھارت کی جانب سے کوئی جواب نہیں دیا گیا، جبکہ چین، ترکیہ اور سوئٹزر لینڈ سمیت کئی ممالک نے پاکستان کے اس مؤقف کی حمایت کی ہے。








