پاکستان نے رافیل کے ساتھ دوسرا کون سا بھارتی طیارہ گرایا اور انہیں نشانہ کیسے بنایا گیا؟ تفصیل سامنے آگئی۔

بھارتی طیاروں کی تباہی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت کی جانب سے رات کی تاریکی میں کی گئی بزدلانہ کارروائی کے نتیجے میں پاکستان نے بھارت کے دو طیارے ڈھیر کردیے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ایکس (ٹوئٹر) کا صارفین کا ڈیٹا تھرڈ پارٹیز کو فراہم کرنے کا فیصلہ
گرائے گئے طیارے
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ جن دو طیاروں کو گرایا گیا ہے ان میں ایک رافیل ہے جو فرانسیسی ساختہ ہے۔ دوسرا طیارہ جو پاکستان نے گرایا ہے وہ ایس یو 30 ایم کے آئی ہے جو کہ روسی ساختہ ہے۔
گرانے کی معلومات
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایس یو 30 کو اکھنور سیکٹر میں گرایا گیا ہے۔ اس طیارے کو ایئر ٹو ایئر میزائل کے ذریعے کامیابی سے نشانہ بنایا گیا ہے۔ دوسرے طیارے کو زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل ایچ کیو 9 کے ذریعے ڈھیر کیا گیا ہے۔