وزیرداخلہ سے امریکہ کی قائم مقام سفیر نیٹلی بیکر کی 48 گھنٹے میں دوسری اہم ملاقات، پاک وطن کی سلامتی پر ہر گز آنچ نہیں آنے دیں گے:محسن نقوی
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی اور امریکی قائم مقام سفیر کی اہم ملاقات
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے امریکہ کی قائم مقام سفیر نیٹلی بیکر نے 48 گھنٹے میں دوسری اہم ملاقات کی۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے ڈیلیوری رائیڈر جاں بحق
ملاقات میں پاک، بھارت کشیدگی پر تبادلہ خیال
ملاقات میں پاک، بھارت کشیدگی اور سرحدوں کی صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ وزیرداخلہ محسن نقوی نے قائم مقام امریکی سفیر نیٹلی بیکر کو حالیہ کشیدگی اور پیدا ہونے والی صورتحال سے آگاہ کیا۔ انہوں نے بھارت کی ڈورنز دہشتگردی کے بارے بھی قائم مقام امریکی سفیر کو بریف کیا۔
یہ بھی پڑھیں: پیپلز پارٹی احسن روایت قائم کرے، پارٹی وابستگیوں سے بالاتر ہو کر چوروں اور دھوکہ بازوں کا محاسبہ کیا جائے تاکہ آئندہ کوئی ایسی جرأت نہ کر سکے
بھارت کی دراندازی اور پاکستان کی مؤثر کارروائیاں
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا کہ بھارت نے تمام بین الاقوامی قوانین کو پامال کرکے شہری آبادیوں کو ڈورنز کے ذریعے نشانہ بنانے کی مذموم کوشش کی۔ پاکستان نے مؤثر کارروائی کر کے درجنوں ڈرونز کو مار گرایا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ خطے کی خطرناک صورتحال کا تمام تر ذمہ دار بھارت ہے، پورا خطہ جنگ کے دہانے پر ہے۔
پاکستان کی سلامتی کی ضمانت
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے اس بات پر زور دیا کہ پاک وطن کی سلامتی پر ہر گز آنچ نہیں آنے دیں گے۔ امریکہ کے پولیٹیکل قونصلر زیک ہارکن رائیڈر بھی اس موقع پر موجود تھے۔








