وزیراعظم رائیونڈ پہنچ گئے، پارٹی قائد نوازشریف سے ملاقات کریں گے
وزیراعظم شہبازشریف کی آمد
لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیراعظم شہبازشریف رائیونڈ پہنچ گئے۔
یہ بھی پڑھیں: سیاستدانوں نے ضیاء الحق اور مشرف کا دور ختم ہونے پر بھی اپنی اور ملک کی سمت درست نہ کی، دولت اور جائیدادوں میں اضافہ کرنے میں لگے رہے۔
اہم ملاقات کا ایجنڈا
نجی ٹی وی دنیا نیوز نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ شہبازشریف مسلم لیگ ن کے صدر نوازشریف سے اہم ملاقات کریں گے۔ اس ملاقات میں اہم سیاسی اور خارجی امور پر بریفنگ دی جائے گی.
شرکا کی فہرست
ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ ملاقات میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف اور پارٹی کے دیگر رہنما بھی موجود ہوں گے۔








