وزیراعلیٰ مریم نواز کی خضدار میں سکول بس پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت
وزیراعلیٰ پنجاب کی مذمت
لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے خضدار میں سکول بس پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: قربانی کا گوشت جانور ذبح ہونے کے کتنی دیر بعد پکانا چاہیے؟ طبی ماہرین نے مشورہ دیدیا
شہید بچوں کی یاد
وزیراعلیٰ مریم نواز نے سکول بس حملے میں شہید بچوں سمیت دیگر شہداء کیلئے حرف عقیدت پیش کیا ہے۔
سوگوار خاندانوں کے ساتھ تعزیت
وزیر اعلیٰ مریم نواز نے سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔








