پی ایس ایل 10 کا کامیابی سے انعقاد پرامن پاکستان کی جیت ہے: محسن نقوی
چیئرمین پی سی بی کا بیان
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے پی ایس ایل 10 کے شاندار اختتام پر لیگ انتظامیہ سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں اور عوام کا شکریہ ادا کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ارطغرل غازی کے مرکزی کردارآنگین آلتان نے دورہ پاکستان میں پیش آنیوالے دلچسپ واقعات بتا دیے
اللہ کا شکر
نجی ٹی وی دنیانیوز کے مطابق محسن نقوی نے کہا ہے کہ پی ایس ایل 10 کے کامیاب اختتام پر سب سے پہلے اللہ تعالیٰ کے حضور سربسجود ہیں، پی سی بی و پی ایس ایل ٹیم کا دن رات محنت پر دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔
یہ بھی پڑھیں: ڈی جی آئی ایس پی آر آج شام سوا 7 بجے اہم پریس کانفرنس کریں گے۔
قانون نافذ کرنے والے اداروں کا کردار
انہوں نے کہا کہ یہ پاک آرمی، رینجرز، پولیس اور انتظامیہ کی انتھک محنت کا نتیجہ ہے، پاک آرمی، ایئر فورس اور نیوی کی جرات اور بہادری کو یادگار خراج تحسین پیش کیا گیا، تینوں فورسز کی طرف سے بھرپور حوصلہ افزائی پر خصوصی شکریہ ادا کرتا ہوں۔
یہ بھی پڑھیں: آئی ایس پی آر نے جنگ ستمبر 1965 پر نئی ڈاکیومینٹری جاری کردی
خصوصی مہمانوں کا شکریہ
چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ سٹیڈیم آکر میچ دیکھنے پر فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر، ایئر چیف ظہیر احمد بابر اور نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف کا خصوصی شکریہ ادا کرتا ہوں۔
یہ بھی پڑھیں: اپوزیشن لیڈر کی تقرری اور مذاکرات کا راستہ سپیکر کے ذریعے ہی ہے، مشروط مذاکرات کبھی کامیاب نہیں ہوتے، ڈاکٹر طارق فضل چودھری
چیلنجز اور کامیاب انعقاد
محسن نقوی نے مزید کہا کہ راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم کے قریب دشمن کے حملے کے بعد پی ایس ایل کا دوبارہ آغاز بہت بڑا چیلنج تھا، پی ایس ایل 10 کا کامیابی سے انعقاد پرامن پاکستان کی جیت ہے، شائقین کرکٹ کے نظم و ضبط اور جوش و خروش کا کوئی جوڑ نہ تھا۔
پی ایس ایل 10 کا فائنل
واضح رہے کہ پی ایس ایل 10 کا فائنل گزشتہ روز قذافی سٹیڈیم میں کھیلا گیا تھا جس میں لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر تیسری بار ٹائٹل اپنے نام کیا۔








