شیخانی برادران کی طرف سے عجمان میں عید ملن پارٹی کا اہتمام، 13 جانور قربان کئے گئے

عید ملن پارٹی کا اہتمام
دبئی (طاہر منیر طاہر) ربڑ ورلڈ انڈسٹری ایل ایل سی کے چیئرمین رضوان شیخانی، مجتبی شیخانی، شیخانی گروپ کے چیئرمین احمد شیخانی، اور سمیراحمد شیخانی کی طرف سے عید ملن پارٹی کا اہتمام ربڑ ورلڈ انڈسٹری عجمان میں کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: مولانا فضل الرحمان کے بغیر کوئی تحریک کامیاب نہیں ہو سکتی، پی ٹی آئی نے زیادہ تر سولو فلائٹ کی کوشش کی: محمد زبیر
مہمانوں کا استقبال
عید ملن پارٹی میں مجتبی شیخانی، شیخانی گروپ کے چیئرمین احمد شیخانی، سمیراحمد شیخانی اور سٹاف نے تمام مہمانوں کا استقبال کیا۔ اس موقع پر سنت ابراہیمی پر عمل کرتے ہوئے 13 جانور قربان کئے گئے اور ساتھ ساتھ لائیو بار بی کیو سے تمام مہمانوں کی تواضع کی گئی۔ بعد میں غربا اور مساکین میں قربانی کا گوشت تقسیم کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ترکیہ نے بحیرہ اسود میں قدرتی گیس کا نیا ذخیرہ دریافت کرلیا
روحانی تسکین اور قربانی کا مقصد
اس موقع پر رضوان شیخانی، مجتبی شیخانی، احمد شیخانی اور سمیراحمد شیخانی نے کہا کہ عید الاضحی اور قربانی کا سبق اہل ایمان کے لیے یہ ہے کہ ہر طرح کی عبادت و ریاضت کا مقصود خالق کائنات کی خالص بندگی اور رضا مندی حاصل ہو جائے۔ یقیناً قربانی بھی انہی اعمال میں سے ایک ہے۔
عید ملن پارٹی کی شرکت
انہوں نے مزید کہا کہ مسلمان اپنی روحانی تسکین کے حصول کے لیے ہر سال ذوق و شوق کے ساتھ جانوروں کی قربانی کرتے ہیں تاکہ حضرت ابراہیمؑ کی اس عظیم قربانی کو یادگار بنایا جا سکے۔ اس عید ملن پارٹی میں ہر مکتبہ فکر کے لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ آخر میں مجتبی شیخانی، احمد شیخانی اور سمیراحمد شیخانی نے تمام مہمانوں کا دلی شکریہ ادا کیا۔