آئندہ مالی سال کا بجٹ بہترین بجٹ ہوگا، عطا اللہ تارڑ

وفاقی وزیر اطلاعات کی گفتگو
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کہاہے کہ آئندہ مالی سال کا بجٹ بہترین بجٹ ہوگا، وزیراعظم شہبازشریف نے ہمیشہ ریلیف دینے کی بات کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور اور دہلی کی سموگ: الزامات اور حقائق – کیا یہ ممکن ہے کہ بھارت کے پنجاب سے آلودگی کی وجہ سے ایسا ہو؟
اپوزیشن کی تنقید اور بجٹ کی تیاری
پارلیمنٹ ہاؤس آمد پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عطا اللہ تارڑ نے کہاکہ اپوزیشن نے بھارتی جارحیت کے دوران اچھا کردار ادا کیا، اپوزیشن کی گزشتہ روز کی پریس کانفرنس دیکھ کر بہت افسوس ہوا۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے پاس معاشی اعدادوشمار نہیں تھے، اپوزیشن کے پاس تنقید کرنے کیلئے کوئی بات نہیں ہے۔
معاشی استحکام کی طرف بڑھتے ہوئے
عطا اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ اپوزیشن طرح طرح کے حیلے بہانے ڈھونڈ رہی ہے اور انہیں چاہئے تھا کہ وہ بجٹ سے متعلق تیاری کرلیتے۔ ہم ڈیفالٹ کے دہانے سے اٹھ کر معاشی استحکام کی طرف آئے ہیں۔ اپوزیشن کے لوگ پاکستان کے ڈیفالٹ ہونے کی شرطیں لگاتے تھے، جبکہ پاکستان میں مہنگائی میں کمی ہوئی اور مجموعی ترقی میں اضافہ ہوا ہے۔