ایرانی حملے میں اسرائیل کے مرکزی فوجی اڈے کو بھی نشانہ بنایا گیا: اسرائیلی صحافی کی تصدیق

ایران کا حملہ اسرائیل کی فوجی تنصیبات پر
تل ابیب (مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیلی صحافی ایلون مزراہی نے سوشل میڈیا پر تصدیق کی ہے کہ ایرانی حملے میں اسرائیل کے مرکزی فوجی اڈے کو بھی نشانہ بنایا گیا۔
اسرائیلی فوجی ہیڈکوارٹر کا انتخاب
’’جنگ‘‘ کے مطابق ایلون مزراہی نے کہا کہ ایرانی حملے میں تل ابیب میں واقع اسرائیلی فوجی ہیڈکوارٹرز کو بھی نشانہ بنایا گیا، یہ فوجی مرکز ہاکیریا کے نام سے جانا جاتا ہے۔ یہ اسرائیلی فوج کا مرکزی فوجی اڈہ ہے، جہاں اسرائیلی فوج کا سٹریٹجک پلاننگ ڈویژن بھی موجود ہے۔