مصطفیٰ قریشی نے ہمایوں سعید کی اصل عمر بتادی
مصطفیٰ قریشی کا حیران کن انکشاف
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) سینئر اداکار مصطفیٰ قریشی کی جانب سے حال ہی میں ایک تقریب کے دوران ہمایوں سعید کی اصل عمر بتائے جانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں: سیلاب متاثرین کی امداد و بحالی کے لیے کتنے افراد نے بطور سول ڈیفنس رضاکار رجسٹریشن کروائی؟ جانیے
ہمایوں سعید کی میٹ اینڈ گریٹ سیشن
ڈان کے مطابق ہمایوں سعید نے حال ہی میں کراچی پریس کلب میں میٹ اینڈ گریٹ سیشن میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر بات کی۔
یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش کی جگہ سکاٹ لینڈ کو بھارت میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شامل کرلیا، بھارتی میڈیا کے بعد کرکٹ ویب سائٹ کا دعویٰ
مصطفیٰ قریشی کی تعریفیں
تقریب کے دوران سینئر اداکار مصطفیٰ قریشی نے ہمایوں سعید کی خوش قسمتی اور ان کی اداکاری کی بھی تعریفیں کیں۔
یہ بھی پڑھیں: لاڑکانہ، سفاک ماں نے 4 سالہ بیٹی کو قتل کر ڈالا، ملزمہ گرفتار
عدد اور خوش قسمتی
اسی دوران مصطفیٰ قریشی نے بتایا کہ ہمایوں سعید کی زندگی میں 7 اور 9 کا ہندسہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے، اسی وجہ سے وہ خوش قسمت بھی ہیں۔
انہوں نے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ہمایوں سعید 27 جولائی 1971 میں پیدا ہوئے اور ان کی پیدائش کے سال، مہینے اور دن میں تین بار سات کے عدد آتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ 27 میں، ایک سات جب کہ جولائی (ساتواں مہینہ) اور 1971 کے سال میں بھی ساتے آے ہیں۔
مصطفیٰ قریشی کے مطابق اگر 1971 کے ہندسوں کو جمع کریں (1+9+7+1=18، پھر 1+8=9)، تو 9 بنتا ہے اور یہ ہندسہ بھی طاقتور عدد ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بی آئی ایس پی کے تحت سرکاری ملازمین کی بیگمات پنشرز اور انکے اہل خانہ کوبھی ادائیگیوں کا انکشاف
ہمایوں سعید کا ردعمل
انہوں نے ہمایوں سعید کی زندگی میں ہندسوں اور عدد کی اہمیت کی بات کرتے ہوئے انہیں خوش قسمت قرار دیا۔
مصطفیٰ قریشی کی اسی بات پر ہمایوں سعید نے مسکراتے ہوئے انہیں بتایا کہ انہوں نے ان کی اصل عمر بتا دی۔
ہمایوں سعید کی جانب سے شکوہ کرنے پر نہ صرف مصطفیٰ قریشی بلکہ تقریب میں موجود دوسرے افراد بھی ہنس پڑے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب حکومت کی طرف سے طیارہ خریدنے کا معاملہ، رانا ثنا اللہ کا موقف بھی آگیا
ویڈیو کا وائرل ہونا
مصطفیٰ قریشی کی جانب سے ہمایوں سعید کی عمر بتانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی اور صارفین نے اس پر تبصرے کرتے ہوئے لکھا کہ ممکنہ طور پر ہمایوں سعید اور بھی زائد العمر ہوں گے۔
اگر مصطفیٰ قریشی کی بات کو درست مان لیا جائے تو ہمایوں سعید آئندہ ماہ 55 ویں سالگرہ منائیں گے۔
تنقید اور تبصرے
ہمایوں سعید کو اتنی زائد العمری میں ابھی تک ہیروز کے روپ میں آنے پر بھی صارفین تنقید کا نشانہ بناتے رہے ہیں جب کہ بعض اداکارائیں بھی مبہم انداز میں شکوہ کرتی رہی ہیں کہ ماضی میں وہ ان کے ہیرو آتے تھے، اب وہ ناںی کے کردار کرنے لگی ہیں لیکن ہمایوں سعید ابھی تک ہیرو آ رہے ہیں۔








