مودی راج میں بھارت خواتین کے لیے دنیا کا سب سے غیر محفوظ ترین ملک قرار، نظام انصاف مفلوج، عالمی میڈیا بول اٹھا، شرمناک اعدادوشمار پیش کیے

بھارت کی خواتین کے لیے غیر محفوظ ماحول
لاہور (طیبہ بخاری سے) مودی راج میں بھارت خواتین کے لیے دنیا کا غیر محفوظ ترین ملک قرار، عالمی میڈیا بول اٹھا، شرمناک اعدادوشمار پیش کر دیئے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب حکومت نے 315دیہی مراکزصحت کوہسپتالوں کا درجہ دیدیا ، کیا کیا سہولیات فراہم کی جائیں گی ؟ اہم تفصیلات جانیے
بی جے پی حکومت کا اثر
تفصیلات کے مطابق، بی جے پی کی انتہا پسند حکومت نے بھارت کو خواتین کے لیے دنیا کا سب سے غیر محفوظ ملک بنا دیا ہے۔ مودی راج میں خواتین سے زیادتی روزانہ کا معمول بن چکی ہے، جبکہ نظامِ انصاف مفلوج اور ریاست خاموش تماشائی بنی بیٹھی ہے۔ بھارت میں نہ صرف مقامی بلکہ غیر ملکی خواتین بھی مسلسل جنسی زیادتی کا نشانہ بن رہی ہیں۔ بھارت Rape Capital of World کے طور پر جانا جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور آلودہ ترین شہروں میں ایک مرتبہ پھر پہلے نمبر پر آ گیا
شرمناک واقعات
حال ہی میں راجستھان میں فرانسیسی سیاح خاتون سے زیادتی کا واقعہ پیش آیا، جو بھارت کی عالمی ساکھ پر ایک اور بدنما داغ ہے۔ "دی ہندو" کے مطابق، 22 جون کو اُدے پور میں کمپنی کے ایک ملازم نے فرانسیسی سیاح خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔ بھارتی اپوزیشن نے اس واقعے کو عالمی سطح پر بھارت کی ساکھ کے لیے خطرہ قرار دیتے ہوئے مودی سرکار پر کڑی تنقید کی۔ اپوزیشن رہنما اشوک گہلوت نے کہا، "امریکہ پہلے ہی بھارت میں خواتین کے لیے سفری وارننگ جاری کر چکا ہے، غیر ملکی خاتون سے زیادتی نے ریاست میں قانون کی تباہی کو دنیا کے سامنے بے نقاب کر دیا۔"
یہ بھی پڑھیں: اگر کوئی تشدد کرے تو وہ حالات کا ذمہ دار ہوگا، ہم ہر صورت ڈی چوک پہنچیں گے: علی امین گنڈاپور
بین الاقوامی تشویش
بی بی سی کے مطابق، 19 مارچ 2025 کو کرناٹک کے شہر ہمپی میں اسرائیلی سیاح خاتون اور اُس کی میزبان کے ساتھ اجتماعی زیادتی کی گئی۔
الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق، "بھارت میں 2018 سے 2025 کے دوران ہر سال 30 سے 34 ہزار ریپ کیسز رپورٹ ہوئے، بھارت میں ہر 15 منٹ میں ایک خاتون ریپ کی رپورٹ درج کراتی ہے۔"
سی این این کے مطابق، 2022 میں ریپ کے 1,98,285 زیر التواء کیسز میں صرف 18,517 نمٹائے گئے، 90 فیصد سے زائد مقدمات تاحال توجہ کے طالب ہیں۔
جگہ پر بڑھتا ہوا مسئلہ
بھارت میں بڑھتے ریپ کیسز پر عالمی میڈیا کی تشویش نے مودی حکومت کی ناکامی کو بے نقاب کر دیا ہے۔ ریاستی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ بھارت میں خواتین کے خلاف جنسی استحصال کے بڑھتے واقعات اور عدم تحفظ کے باعث خطہ عالمی سطح پر بدنام ہو رہا ہے۔