چینی آدمی کے پیٹ سے 6 ماہ بعد 15 سینٹی میٹر کا چمچ نکال دیا گیا

چین میں حیران کن واقعہ
شنگھائی(ڈیلی پاکستان آن لائن) چین میں ڈاکٹرز نے 29 سالہ شخص کے پیٹ سے 15 سینٹی میٹر کا چمچ نکالا جو کہ اس نے 6 ماہ قبل تھائی لینڈ کے سفر کے دوران غلطی سے نگل لیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: سائنسدانوں نے ایک اور سیارے پر زندگی کے آثار دریافت کرنے کا اعلان کردیا
طبی معائنہ اور انکشافات
روزنامہ جنگ نے چینی میڈیا کی رپورٹ کے حوالے سے بتایا کہ یان نامی شخص رواں ماہ پیٹ میں مسلسل درد کی وجہ سے شنگھائی کے ژونگشن ہسپتال آیا تھا۔ ابتدائی طور پر یان کا خیال تھا کہ اس نے کھانا کھاتے ہوئے پلاسٹک کا کوئی ٹکڑا نگل لیا ہوگا لیکن میڈیکل امیجنگ میں چونکا دینے والی حقیقت سامنے آئی کہ اس کی چھوٹی آنت میں ایک چمچ موجود ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت کا جنگی طیارہ گر کر تباہ
ڈاکٹرز کی تشخیص
رپورٹ کے مطابق ڈاکٹرز نے صورتحال کو انتہائی خطرناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ کسی چیز کی ہلکی سی حرکت بھی جسم کے اندر خون بہنے، سوراخ ہونے یا آنتوں کی سوزش کا سبب بن سکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے جیلوں میں اصلاحات کا آغاز کر دیا
یادداشت کا سوال
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یان کو میڈیکل امیجنگ میں سامنے آنے والی حقیقت دیکھ کر یاد آیا کہ جنوری میں جب وہ تھائی لینڈ گیا تھا تو اس نے نشے کی حالت میں کافی کا چمچ استعمال کر کے الٹی کرنے کی کوشش کی تو چمچ اس کے ہاتھ سے پھسل گیا اور اس نے نگل لیا۔ چونکہ وہ اس وقت اپنے ہوش میں نہیں تھا، تو جب اسے ہوش آیا تو اس نے پورے واقعے کو ہیلوسینیشن سمجھ کر نظر انداز کر دیا۔
صارفین کا ردعمل
رپورٹ کے مطابق یان کو تھائی لینڈ سے چین واپس آنے کے بعد کئی مہینوں تک کوئی تکلیف نہیں ہوئی تھی۔ اس واقعے نے چینی سوشل میڈیا پر صارفین کی خصوصی توجہ حاصل کر لی ہے۔ صارفین کی جانب سے اس واقعے پر حیرت کا اظہار کیا جا رہا ہے کہ کوئی انسان 6 مہینوں تک اپنے جسم کے اندر ایک چمچ کی موجودگی کیسے برداشت کر سکتا ہے۔