وفاقی حکومت کا رواں مالی سال بھی کفایت شعاری کے اقدامات جاری رکھنے کا فیصلہ
وفاقی حکومت کی کفایت شعاری کا فیصلہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی حکومت نے رواں مالی سال میں بھی کفایت شعاری کے اقدامات جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے تحت اخراجات قابو میں رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 5 اکتوبر احتجاج کیس: حماد اظہر سمیت 2 پی ٹی آئی رہنما اشتہاری قرار
نوٹیفکیشن کی تفصیلات
ڈان نیوز کے مطابق، وزارت خزانہ نے وفاقی حکومت کے اخراجات قابو میں رکھنے کے لیے یہ نوٹیفکیشن جاری کیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ وفاقی کابینہ نے 4 ستمبر 2024 کے فیصلوں پر عمل درآمد جاری رکھنے کی منظوری دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جنگ بندی میں لبنان کو بھی شامل کیا جائے، برطانوی وزیر خارجہ
بھرتی اور خرچے پر پابندیاں
نوٹیفکیشن کے مطابق، گزشتہ 3 سال سے خالی تمام اسامیاں ختم کردی گئی ہیں اور نئی آسامیوں کی تخلیق پر پابندی برقرار رہے گی۔ رواں مالی سال ہر قسم کی گاڑیوں کی خریداری پر پابندی جاری رہے گی، اور مشینری اور آلات کی خریداری پر پابندی بھی برقرار رکھا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: چین نے بھی امریکی مصنوعات پر 125 فیصد محصولات عائد کردیے
بیرونی خرچے کی پابندیاں
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ حکومتی اخراجات پر ملک سے باہر علاج پر پابندی برقرار رہے گی، اور حکومتی خرچے پر غیر ضروری بیرونی دوروں پر پابندی بھی جاری رہے گی۔
وزارت خزانہ کی ہدایت
وزارت خزانہ نے فیصلوں پر عمل درآمد کے لیے وفاقی وزارتوں اور ڈویژنز کو نوٹیفکیشن ارسال کردیا ہے۔








