احسن اقبال: پی ٹی آئی ترکیہ کی گولن تحریک کی طرز پر پاکستانی ریاست پر کنٹرول حاصل کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے
وفاقی وزیر احسن اقبال کا بیان
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ تحریکِ انتشار پاکستان کی گولن تحریک بن چکی ہے، پی ٹی آئی ترکیہ کی گولن تحریک کی طرح پاکستانی ریاست پر قبضہ کرنے کی سکیم پر عمل کر رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: میری ہمت، مردانہ وار قدم بڑھا دیا، اور میں اندر چارپائیوں کے درمیان کھڑا تھا، دروازہ بند کیا لیکن کنڈی چڑھانے کا عمل نا جانے کیوں تکمیل کو نہ پہنچ سکا۔
پاکستانی ریاست کا دفاع
اپنے بیان میں احسن اقبال نے کہا کہ ترکیہ میں گولن تحریک کے حمایتی انتظامیہ، عدلیہ، پولیس اور فوج میں گھس چکے تھے، پاکستان کو بھی ریاست کے دفاع کیلئے اردگان کی طرز پر اس تحریک انتشار سے نمٹنا ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی فوج نے لبنان میں زمینی کارروائی کا آغاز کر دیا، کئی مقامات سے صہیونی فوج داخل
بانی پی ٹی آئی کا کردار
احسن اقبال نے مزید کہا کہ 2014 کے دھرنوں سے اب تک بانی پی ٹی آئی نے انتشار اور تشدد کی سیاست کو پروان چڑھایا، بانی پی ٹی آئی ریاست کو اندر سے کھوکھلا اور کمزور کرنے کی سازش کا مرکزی کردار ہے۔
سی پیک کے حوالے سے تشویش
وفاقی وزیر نے کہا کہ جب سی پیک کا پہیہ چلتا، چین کا اعلیٰ سطح کا دورہ طے ہوتا ہے تو تحریک انتشار کی دھرنا سیاست کا بٹن آن ہوجاتا ہے۔








