پی آئی اے کی نجکاری کے لیے بولی نومبر کے آغاز میں کرانے کا فیصلہ، ذرائع نجکاری کمیشن
نجکاری کا فیصلہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی ایئر لائن پی آئی اے کی نجکاری کیلئے بولی نومبر کے آغاز میں کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وہ ملک جہاں ہر 7 منٹ میں ایک خاتون کی موت ہوتی ہے
نجکاری کمیشن کی وضاحت
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق حکام نجکاری کمیشن نے واضح کیا ہے کہ سیلاب کے باعث جانچ پڑتال کا عمل متاثر ہونے کے باوجود بڈنگ بروقت ہوگی۔ قومی ایئرلائن کے 51 سے 100 فیصد شیئرز فروخت کیلئے پیش کیے جائیں گے۔ پری کوالیفائی کرنے والے چار بڈرز کی جانب سے جانچ پڑتال کا عمل جاری ہے، پری کوالیفائیڈ بڈرز کو ورچوئل ڈیٹا روم تک رسائی دی گئی ہے، جانچ پڑتال کے بعد سرمایہ کاروں کو مزید سوالات کا موقع دیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: مسافر کی دوران پرواز دروازہ کھولنے کی کوشش، پرواز موڑ دی گئی
کنسورشیم کی کوششیں
عارف حبیب کی سربراہی میں کنسورشیم کی جانب سے جانچ پڑتال میں تاخیرہوئی۔ سیمنٹ ساز کمپنیوں پر مبنی کنسورشیم نے پی آئی اے کی ابتدائی جانچ پڑتال کرلی، فوجی فرٹیلائزر، ایئربلیو گروپ نے بھی ابتدائی ڈیوڈیلیجنس کی۔
یہ بھی پڑھیں: جوڈیشل کمیشن نے اسلام آباد اور بلوچستان ہائیکورٹس کیلئے ججوں کی مستقل تقرری کی منظوری دے دی
مالی حالت
نجکاری کمیشن کا کہنا ہے کہ پی آئی اے نے رواں سال 7 ارب روپے سے زیادہ منافع کمایا، سال 2024 میں پی آئی اے کو 7.8 ارب روپے کا مالی نقصان ہوا تھا، یورپ اور برطانیہ کے فضائی روٹ بحال ہونے سے بزنس پر مثبت اثر پڑا۔
کابینہ کمیٹی کی منظوری
کابینہ کمیٹی برائے نجکاری نے 25 مارچ کو ٹرانزیکشن اسٹرکچر کی منظوری دی تھی۔








