پاکستان نے 50 کروڑ ڈالر کے یورو بانڈ کی بر وقت واپس ادائیگی کے انتظامات کر لئے
پاکستان کی یورو بانڈ کی ادائیگی کا انتظام
اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان نے 50 کروڑ ڈالر کے یورو بانڈ کی بروقت واپس ادائیگی کے انتظامات کر لئے ہیں۔ پاکستان 30 ستمبر تک 500 ملین ڈالر یورو بانڈ کی ادائیگی کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں: امریکہ کے پاس 500، 1000 اور 2000 پاؤنڈ وزنی گریویٹی بموں کا لامحدود ذخیرہ موجود ہے اور ضرورت پڑنے پر انہیں استعمال کیا جائے گا، امریکی وزیر دفاع کا بیان۔
زرمبادلہ ذخائر پر بوجھ نہیں
یورو بانڈ کی ادائیگی سے ملکی زرمبادلہ ذخائر پر بوجھ نہیں آئے گا۔ ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق، گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان جمیل احمد نے بھی ادائیگی کے انتظامات کی تصدیق کر دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جنگ بندی کے بعد شہباز شریف اور ایرانی صدر کا پہلا رابطہ
قرض کی ادائیگیاں اور رول اوور
رواں مالی سال واجب الادا 26 ارب ڈالر کے قرض میں سے 3.5 ارب ڈالر ادا کر دیئے گئے ہیں، جس میں 1.5 ارب ڈالر کی رقم اور 2 ارب ڈالر کے رول اوور شامل ہیں۔ باقی واجب الادا بیرونی قرض کی بروقت واپسی بھی یقینی بنائی جائے گی۔
دوست ممالک کے ساتھ تعاون
حکومت پاکستان دوست ممالک کے 9 ارب ڈالر ڈیپازٹس رول اوور ہونے کے لئے پر امید ہے، جس میں سعودی عرب کے 5 ارب ڈالر کے ٹائم ڈیپازٹس اور چین کے 4 ارب ڈالر کے سیف ڈیپازٹس شامل ہیں۔ آئی ایم ایف پروگرام کی شرائط کے مطابق دوست ممالک کا قرضہ رول اوور کرایا جائے گا۔








