امریکی صدر اور وزیراعظم شہبازشریف کی ملاقات، خوشگوار ماحول میں غیر رسمی گفتگو
نیویارک میں ٹرمپ اور شہباز کی ملاقات
نیویارک(ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی عرب اسلامی سربراہی اجلاس کے اختتام پر وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی ایئرپورٹ پر جعلی دستاویزات پر 2 مسافر آف لوڈ جبکہ لاہور سے انسانی اسمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث 2 اسمگلر گرفتار کر لئے گئے
خوشگوار ماحول میں گفتگو
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق امریکی صدر اور وزیر اعظم شہباز شریف کے مابین خوشگوار ماحول میں غیر رسمی گفتگو ہوئی، دونوں رہنماؤں نے مصافحہ کیا، اس ملاقات میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار بھی موجود تھے۔
یہ بھی پڑھیں: ہم نے اپنی 78سالہ تاریخ میں بہت غلطیاں کیں لیکن افغانوں کی مہمان نوازی سب سے بڑی غلطی ہے، خواجہ محمد آصف
ملاقات کے امکان
وزیراعظم شہباز شریف کی امریکی صدر سے 25 سمتبر کو ون آن ون ملاقات کا بھی امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اپنے تمام ہمسایوں کے ساتھ معمول کے اور مستحکم تعلقات چاہتا ہے، شہباز شریف کا ایس سی او سربراہانِ مملکت کی کونسل کے اجلاس سے خطاب
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خطاب
دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر دنیا میں امن قائم کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔
امن کی خواہش
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جنرل اسمبلی سے خطاب میں اہم باتیں کیں اور انہوں نے پاک بھارت جنگ بند کرانے میں بھی اہم کردار ادا کیا۔








