کوئٹہ، گورنر بلوچستان کی رہائشگاہ کے باہر فائرنگ، 5 افراد زخمی
واقعہ کی تفصیلات
کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) ژوب میں گورنر بلوچستان کی رہائشگاہ کے باہر فائرنگ کے نتیجے میں 5 افراد زخمی ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی سمیت ملک بھر کیلئے بجلی 1 روپے 71 پیسے سستی
زخمیوں کی حالت
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں گورنر سے ملاقات کے لیے آنے والے 3 طلبا اور 2 پولیس اہلکار شامل ہیں۔
طبی امداد
زخمیوں کو سول ہسپتال ژوب منتقل کردیا گیا جبکہ فائرنگ کے حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔








