اداکارہ عظمیٰ حسن لندن میں ہوگئیں لٹ
عظمیٰ حسن کا افسوسناک واقعہ
لندن (آئی این پی) معروف اداکارہ عظمیٰ حسن کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں لوٹ لیا گیا۔
اداکارہ کی انسٹاگرام اسٹوری
اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ایک اسٹوری شیئر کر کے اپنے ساتھ پیش آئے افسوسناک واقعے کے بارے میں مداحوں کو آگاہ کیا۔ اسٹوری میں انہوں نے لکھا کہ گزشتہ رات مجھے لندن میں لوٹ لیا گیا تاہم انہوں نے اس واردات کی تفصیلات نہیں بتائیں۔
چوری کی تفصیلات
اپنی قیمتی اشیا سے محروم ہونے کی روداد بتاتے ہوئے اداکارہ نے لکھا کہ میرا والٹ چلا گیا، پیسے چلے گئے، شناختی دستاویزات، کارڈز اور لاکر کی چابی بھی چلی گئی۔ اداکارہ نے مزید بتایا کہ چوروں نے جو سامان لوٹا اس میں ان کی مرحومہ والدہ کا شناختی کارڈ اور ان کی تصویر بھی چلی گئی۔