تھائی لینڈ کی سابقہ ملکہ 93 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں
سابقہ ملکہ سری کٹ کا انتقال
بنکاک (ڈیلی پاکستان آن لائن) تھائی لینڈ کی سابقہ ملکہ سری کٹ 93 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت کشیدگی، ایشیاکپ 2025 کا مستقبل غیر یقینی صورتحال کا شکار ہوگیا
تھائی شاہی محل کی تصدیق
تفصیلات کے مطابق تھائی شاہی محل کی جانب سے سابقہ ملکہ سری کٹ کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا گیا کہ سابقہ ملکہ سری کٹ، موجودہ بادشاہ کی والدہ تھیں۔ سابقہ ملکہ آنجہانی بادشاہ بھومی بول کی اہلیہ تھیں، جنہوں نے 1946 سے 2016 تک حکمرانی کی۔
حکومتی ردعمل
ترجمان تھائی حکومت کا کہنا ہے کہ سابقہ ملکہ کے انتقال کے باعث تھائی لینڈ کے وزیراعظم ملائیشیا میں ہونے والے آسيان سربراہی اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے۔








