کرکٹ کو ایشیا کے زیادہ سے زیادہ ممالک تک فروغ دینا چاہتے ہیں، محسن نقوی نے اے سی سی کے نئے ٹورنامنٹس کا پلان طلب کرلیا
کرکٹ کی ترقی کی نئی حکمت عملی
دبئی( ڈیلی پاکستان آن لائن ) ’’کرکٹ کو ایشیا ء کے زیادہ سے زیادہ ممالک تک فروغ دینا چاہتے ہیں‘‘۔ یہ بات ایشیئن کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے صدر محسن نقوی نے اے سی سی کے نئے ٹورنامنٹس کے حوالے سے پلان طلب کرتے ہوئے کہی۔
رائزنگ سٹارز ایشیا ءکپ ٹورنامنٹ کا جائزہ
تفصیلات کے مطابق، صدر ایشیئن کرکٹ کونسل محسن نقوی کی صدارت میں ہیڈ کوارٹرز دبئی میں ایک خصوصی اجلاس ہوا۔ اس اجلاس میں قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ہونے والے رائزنگ سٹارز ایشیا ءکپ ٹورنامنٹ کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
یہ ٹورنامنٹ 14 نومبر سے 23 نومبر تک کھیلا جائے گا اور اجلاس میں انڈر 19 پریمیئر ایشیا کپ کی تیاریوں پر بھی غور کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاک افغان تجارت عارضی طور پر معطل، ٹرانزٹ کھیپوں کی 495 گاڑیاں طورخم اور چمن پر سرحد پار کرنے کی منتظر
مینز ٹی20 ایشیا ءکپ کا جائزہ
اجلاس میں مینز ٹی20 ایشیا ءکپ کے ڈیٹا کا ہر پہلو سے جائزہ لیا گیا۔ اے سی سی اجلاس میں مینز20 ٹوئنٹی ایشیا کپ کے ویورز شپ اور شائقین کی تعداد پر اطمینان اور مسرت کا اظہار کیا گیا۔ مختلف مستقبل کے ٹورنامنٹس کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
اے سی سی کے ایسوسی ایٹ ممبران کے درمیان لیگ کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ لیجنڈ آف ایشیا ءکپ سمیت نئے ٹورنامنٹس کرانے پر بھی غور کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: 16 سال سے جنوبی افریقا میں مقیم پاکستانی جعلی ویزے پر دبئی سے ڈی پورٹ
نئے ٹورنامنٹس کی منصوبہ بندی
’’جنگ‘‘ کے مطابق صدر اے سی سی محسن نقوی نے نئے ٹورنامنٹ کے بارے حتمی پلان طلب کر لیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی وویمنز کرکٹ کے زیادہ سے زیادہ میچز کرانے پر بھی اتفاق ہوا۔
کرکٹ کے فروغ کے وعدے
صدر محسن نقوی کا کہنا تھا کہ کرکٹ کے کھیل کو ایشیاء کے زیادہ سے زیادہ ممالک تک فروغ دینا چاہتے ہیں اور ایشیائی ممالک کو کرکٹ کے فروغ کے لیے ہر طرح سے سپورٹ کریں گے۔








