جن کے اکسانے پر داماد ریپ کرتا ہے، ساس نے مقدمہ درج کرادیا
گجرات میں سسر نے داماد پر ریپ کا الزام عائد کیا
گجرات (ڈیلی پاکستان آن لائن) صوبہ پنجاب کے ضلع گجرات کے گاؤں بھدر میں ساس نے اپنے داماد کے خلاف ریپ کا مقدمہ درج کرادیا، جس میں انہوں نے الزام لگایا ہے کہ ایک جن ان کے داماد پر قابض ہو کر اُس سے ریپ کروا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: دنیا انتہائی نازک موڑ پر کھڑی ہے، اگر اقدامات نہ کیے گئے تو انسانیت تباہی کے دہانے تک پہنچ سکتی ہے، بل گیٹس کی وارننگ
ایف آئی آر کا مواد
ککرالی پولیس کے پاس درج ایف آئی آر، جس کی ایک کاپی ڈان کو دستیاب ہے، پاکستان پینل کوڈ کی دفعہ 376 (ریپ کی سزا) کے تحت درج کی گئی ہے۔ متاثرہ خاتون نے الزام لگایا کہ اس کے 18 سالہ داماد نے متعدد مرتبہ اس کا ریپ کیا، لیکن انہوں نے دعویٰ کیا کہ اس پر ایک جن کا قبضہ ہوتا ہے جو اسے ایسا کرنے پر مجبور کرتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی آئی اے کی نجکاری کے لیے بولی نومبر کے آغاز میں کرانے کا فیصلہ، ذرائع نجکاری کمیشن
جن کے دعویٰ کا ذکر
ایف آئی آر کے مطابق خاتون نے کہا کہ 'عادل نام کا ایک جن مجھ سے محبت کرتا ہے'، انہوں نے بتایا کہ 'جب بھی وہ جن ملزم پر 'قابو پا لیتا ہے'، تو وہ اس وقت تک نارمل نہیں ہوتا جب تک وہ اس کے ساتھ جسمانی تعلق نہ قائم کر لے۔ متاثرہ خاتون نے کہا کہ ان واقعات نے اس کی گھریلو زندگی تباہ کر دی ہے اور مطالبہ کیا کہ ملزم کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔
یہ بھی پڑھیں: ویڈیو: شہری نے اپنے سر پر مستقل ہیلمٹ پہن لیا، دانت صاف کرتے، نہاتے، سوتے اور کھانا کھاتے وقت بھی نہیں اتارتا
جرائم اور جنات
پاکستان میں جرائم کا الزام جنات پر ڈالنے کے واقعات کم ہوتے ہیں لیکن بالکل نایاب نہیں ہیں۔ رواں سال ستمبر میں لاہور ہائی کورٹ نے پنجاب کے انسپکٹر جنرل پولیس کو ایک درخواست پر طلب کیا تھا، جس میں 6 سال قبل لاپتا ہونے والی ایک خاتون کی بازیابی کی استدعا کی گئی تھی۔
سسرالیوں کا بیان
درخواست گزار اور پولیس کے مطابق خاتون کے سسرالیوں کا اصرار تھا کہ اسے ایک جن اٹھا کر لے گیا تھا۔








