کراچی دھماکہ: بم ڈسپوزل سکواڈ کی ابتدائی رپورٹ سامنے آگئی
شہرقائد میں خودکش دھماکہ
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) شہرقائد میں ایئرپورٹ کے قریب ہونے والا دھماکہ خودکش تھا، جس میں 70 سے 80 کلوگرام مواد استعمال کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور امریکہ کی مشق انسپائرڈ گیمبٹ 2026 کا انعقاد
ابتدائی رپورٹ
ہم نیوز کے مطابق بم ڈسپوزل سکواڈ نے کراچی ایئرپورٹ کے قریب ہونے والے دھماکے کی ابتدائی رپورٹ جاری کر دی۔ جس کے مطابق دھماکہ گاڑی میں وی بی آئی ای ڈی کے ذریعے کیا گیا۔ دھماکہ جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر روانگی کے سگنل پر ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے نیٹو نے مدد نہیں کی تو اس کا مستقبل بہت برا ہوگا، امریکی صدر
حملے کی تفصیلات
رپورٹ میں کہا گیا کہ معائنے کے دوران معلوم ہوا کہ خود کش حملہ غیر ملکیوں کے وفد پر ہوا۔ دھماکے کے نتیجے میں 12 گاڑیوں کو بری طرح نقصان پہنچا۔ اور 3 مکمل طور پر تباہ ہو گئیں۔ دھماکے میں تقریبا 70 سے 80 کلوگرام کمرشل دھماکہ خیز مواد استعمال کیا گیا۔ خودکش حملہ آور گاڑی میں دھماکہ خیز مواد لے کر سوار تھا۔ اور چینی باشندوں کی آمد کا منتظر تھا۔ جس نے ہدف کو قریب آتے دیکھ کر گاڑی ان سے ٹکرا دی۔
ملزم کی شناخت
حملے میں استعمال گاڑی کے چیسز سے مالک کی تفصیلات مل گئی ہیں۔ جس کا نام شاہ فہد ہے اور وہ بلوچستان کے شہر نوشکی کا رہائشی ہے۔ حکام کے مطابق نادرا ریکارڈ کے تناظر میں تحقیقات کا دائرہ بلوچستان تک پھیلا دیا گیا ہے۔ شاہ فہد کی شناختی دستاویزات حاصل کر لی گئی ہیں۔ اور شاہ فہد کے زیر استعمال سموں کے ڈیٹا کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔








