سابق بھارتی کپتان سارو گنگولی کی اہلیہ ہراسانی کا شکار، مقدمہ درج
سارو گانگولی کی اہلیہ کی شکایت
ممبئی (ویب ڈیسک) بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سارو گانگولی کی اہلیہ ڈونا گنگولی نے آن لائن ہراسانی کا شکار ہونے پر مقدمہ درج کروا دیا۔
یہ بھی پڑھیں: انگلینڈ کیخلاف جاری میچ کے دوران پاکستان کا اہم کھلاڑی بیمار ہو گیا
سوشل میڈیا پر بدسلوکی
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق معروف رقاصہ ڈونا گنگولی نے سوشل میڈیا پر توہین آمیز تبصروں اور باڈی شیمنگ کا نشانہ بننے کے بعد جمعہ کو کولکتہ پولیس سے رابطہ کیا۔ انہوں نے مقامی تھانے میں شکایت درج کرواتے ہوئے کہا کہ کولکتہ فلم فیسٹیول میں ان کی حالیہ پرفارمنس کے بعد انہیں آن لائن بدسلوکی اور تضحیک کا سامنا کرنا پڑا۔
یہ بھی پڑھیں: دنیا میں شدید گرمی سے ہونے والی اموات کی سالانہ اوسط 5 لاکھ کے قریب پہنچ گئی: انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن
فنی ساکھ کو نقصان
اپنی شکایت میں ڈونا گانگولی نے بتایا کہ وہ تقریباً ساڑھے چار دہائیوں سے رقص کے شعبے سے وابستہ ہیں اور عالمی سطح پر بھارت کی نمائندگی کرتی آئی ہیں۔ تاہم، چند سوشل میڈیا صارفین کے نازیبا تبصروں نے نہ صرف ان کی عزتِ نفس کو مجروح کیا بلکہ بطور فنکار ان کی ساکھ بھی متاثر ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: ایران کی صورتحال، شہباز شریف اور ایردوان کا رابطہ، بڑی خبر آگئی
شکایت کی تفصیلات
انہوں نے ایک مخصوص فیس بک پیج کا بھی حوالہ دیا جس پر ان کی پرفارمنس کی تصاویر شیئر کرکے گالی گلوچ اور بدنما الفاظ استعمال کیے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا لیڈی ریڈنگ ہسپتال کا اچانک دورہ، ڈائریکٹر کو ناقص کارکردگی پر فوری طور پر عہدے سے ہٹا دیا
پولیس کی کارروائی
شکایت کے مطابق، اس پیج نے ان کے وزن سے متعلق توہین آمیز ریمارکس بھی کیے۔ ڈونا نے اپنے دعوے کے ثبوت کے طور پر اس پیج کے اسکرین شاٹس اور ایک موبائل نمبر پولیس کے حوالے کیا۔ پولیس نے ان کی درخواست پر نامعلوم شخص کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔
تحقیقات کے امکانات
حکام فراہم کردہ معلومات کی مدد سے مشتبہ فرد تک پہنچنے کی کوشش کر رہے ہیں اور امکان ہے کہ اس معاملے میں دیگر افراد کے ملوث ہونے کی بھی جانچ کی جائے گی۔








