سعودی شہزادہ عبد اللہ بن فہد بن عبد اللہ کا انتقال ہوگیا۔
سعودی شہزادے کا انتقال
ریاض (ڈیلی پاکستان آن لائن) سعودی شہزادہ عبد اللہ بن فہد بن عبد اللہ بن عبد العزیز بن مساعد بن جلوی آل سعود کا انتقال ہوگیا۔ سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ایوان شاہی کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا کہ شہزادہ عبد اللہ کا انتقال بیرون ملک ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: قلوپطرہ کے علاوہ مصر کی ایک اور حسین ملکہ ہوا کرتی تھی، مصر میں جتنے اسکے مجسمے بنائے اور خریدے جاتے ہیں شاید ہی کسی اور کے ہوں
نماز جنازہ کا اہتمام
سعودی میڈیا کے مطابق سعودی شہزادے کی نماز جنازہ آج منگل کو ریاض کی جامع مسجد امام ترکی بن عبد اللہ میں عصر کی نماز کے بعد ادا کی گئی۔ ان کی نماز جنازہ ریاض ریجن کے گورنر نے پڑھائی۔
دعائے مغفرت
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ایوان شاہی نے متوفی کے لیے رحمت و مغفرت اور بلندی درجات کی دعا کی ہے۔








