لاہور؛ محکمہ جیل کا اہلکار شراب پی کر ڈیوٹی پر پہنچ گیا
اہلکار کی شراب نوشی کا معاملہ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) محکمہ جیل کا اہلکار شراب پی کر ڈیوٹی پر پہنچ گیا، جس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایران اسرائیل جنگ بندی کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی
مقدمہ کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق، تھانہ سول لائنز پولیس نے اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ کے بیان پر مقدمہ درج کیا ہے۔
ملزم کی سرگرمیاں
ایف آئی آر کے مطابق، ملزم اہلکار محمد نواز دوران ڈیوٹی اعلیٰ افسران کے خلاف نازیبا زبان استعمال کرتا رہا۔ ملزم شراب کے نشے میں دھت تھا اور منہ سے شراب کی بدبو آرہی تھی۔ اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے۔








