مینڈیٹ چور پنجاب کی وزیراعلیٰ جو کا کے اوپر کی لکھتی ہے وہ مجھے مشورے دے رہی ہے، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا خطاب
کوہاٹ (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا کہنا ہے کچھ ٹاؤٹس رات کو میڈیا چینلز پر بیٹھ کر ہمیں ڈراتے ہیں کہ گولیاں ماری جائیں گی۔ عمران خان کا جیل سے پیغام آچکا ہے: آزادی یا موت؟ اب کی بار جب ہم جائیں گے یا کفن میں واپس آئیں گے یا آزادی لے کر واپس آئیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کے حملے میں ایران کے کتنے فوجی جاں بحق ہوئے؟
عمران خان کی مقبولیت
کوہاٹ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان ہی پاکستان کا قبول ترین اور مقبول ترین لیڈر ہے، یہاں پالیسی عمران خان کی ہی چلے گی اور یہاں راج عمران خان کا ہی ہوگا۔ یہ ہم آپ کو کرکے دکھائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: علی امین گنڈاپور خود چاہتے تھے کہ وفاق کے ساتھ حالات خراب ہوں: فیصل کریم کنڈی
پنجاب پولیس کی کرپشن کا انکشاف
سہیل خان آفریدی نے مزید کہا کہ تازہ سروے کے مطابق پنجاب پولیس پاکستان کا سب سے کرپٹ ادارہ بن چکا ہے، اوپر سے وفاق والے مجھے مشورے دیتے ہیں، 5300 ارب کی کرپشن ان کی پکڑی گئی ہے۔ پرسوں میں سن رہا تھا کہ ایک مینڈیٹ چور پنجاب کی وزیراعلیٰ جو کا کے اوپر کی لکھتی ہے وہ مجھے مشورے دے رہی ہے، مطلب اب میں کاکے اور کی کی سنوں گا۔
سوشل میڈیا کا ردعمل
سہیل آفریدی کا ایک اور چھکا۔۔۔۔۔۔
پرسوں میں سن رہا تھا کہ ایک مینڈیٹ چور جو کا کے اوپر کی اور لکھتی ہے وہ مجھے مشورے دے رہی ہے، مطلب اب میں کا، کی کی سنوں گا، pic.twitter.com/lnvX4BscT0
— Farzana Ali (@farzanaalispark) December 14, 2025








