قومی ائیرلائن نے برطانیہ کے لیے فلائٹ آپریشن میں توسیع کا اعلان کردیا
قومی ائیرلائن کی نئی پروازیں
کراچی(ویب ڈیسک) قومی ائیرلائن نے برطانیہ کے لیے فلائٹ آپریشن میں توسیع کا اعلان کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کسی بھی ملکی یا غیر ملکی کو اپنے امن کو غیر مستحکم کرنے کے لیے کسی پڑوسی ملک کی سرزمین استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے گا، صدر آصف زرداری
لندن کے لئے پروازوں کا آغاز
ائیرلائن ذرائع کے مطابق قومی ائیرلائن نے مارچ سے لندن کے فلائٹ آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ائیر لائن کو لندن ائیرپورٹ کے ہفتہ وار چار پروازوں کی سلاٹ مل گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: دہشت گردوں کے خلاف سخت آپریشن ہوگا، ریاست کی رٹ چیلنج نہیں ہونے دیں گے، وزیراعلیٰ بلوچستان
سلاٹس کی تقسیم کا پس منظر
ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی ائیرلائن نے یہ سلاٹ ترکش ائیر کو دے رکھے تھے۔
پابندی کے اثرات
ذرائع کے مطابق پابندی کے باعث سلاٹس محفوظ رکھنے کے لیے ترکش ائیرلائن کو دیے تھے، ہیتھرو ائیرپورٹ کو مارچ 2026 سے لندن کی پروازوں کو شروع کرنے کا تحریری طور پر آگاہ کیا۔








