اداکارہ انجلین ملک کینسر کو شکست دینے میں کامیاب ہوگئیں
انجلین ملک نے کینسر کو شکست دے دی
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستانی اداکارہ و ہدایتکارہ انجلین ملک نے کینسر کو شکست دیدی۔
یہ بھی پڑھیں: میری لڑکی دوست مجھے اپنے باس کے ساتھ سونے پر مجبور کر رہا ہے – خاتون کا انتہائی شرمناک انکشاف
صحت کی آگاہی
انجلین ملک کینسر کی تشخیص کے بعد سے ہی اپنے مداحوں کو صحت سے متعلق آگاہ کرتی رہی ہیں۔ تاہم حال ہی میں اداکارہ نے اپنے کینسر سے نجات حاصل ہونے کی خوشخبری سنائی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سیالکوٹ میں بہو کے قتل کی تحقیقات مکمل، لرزہ خیز انکشافات
سوشل میڈیا پر خوشخبری
اس حوالے سے انجلین ملک نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے بتایا کہ کینسر سے پاک سکین ایک فتح ہے، لیکن سفر جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: فتنہ الہندوستان کے دہشت گرد عناصر کم سن بچوں کو نیا ہدف بنا رہے ہیں : وزیر داخلہ سندھ
کینسر سے نجات کا اندازہ
اداکارہ نے بتایا کہ طبی طور پر کینسر سے پاک قرار دینے کے لیے صاف سکین کیلئے 2 سے 5 سال لگتے ہیں اور کبھی کبھی 10 سال بھی لگ سکتے ہیں، تو ہاں اب میں کینسر سے پاک ہوں۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
کینسر کے دوران کی جدوجہد
انہوں نے مزید بتایا کہ کینسر کے دوران کچھ دن امید لاتے ہیں، کچھ خوف لاتے ہیں لیکن میں ان سب کا ہمت سے سامنا کرتی ہوں، آج کے لیے شکر گزار، کل کے لیے تیار اور کبھی ہمت نہ ہارنے کا جذبہ رکھتی ہوں۔
مداحوں کی محبت
اداکارہ کی اس پوسٹ کے بعد ان کے چاہنے والوں کی جانب سے مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا جا رہا ہے۔








