حکومت نے عوامی معاہدے کے 38 نکات پر 98 فیصد عملدرآمد کرلیا: وزیراعظم آزادکشمیر
وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر کا بیان
مظفر آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے کہا ہے کہ حکومت نے عوامی معاہدے کے 38 نکات پر 98 فیصد عملدرآمد کرلیا، ہماری حکومت بننے کے بعد عوام کی مایوسی میں بے پناہ کمی آئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: رواں سال اوورسیز پاکستانیوں نے ریکارڈ 34.9 بلین ڈالر وطن بھیجے، وزیراعظم
عوامی اجتماعات اور سیاسی نظام پر اعتماد
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور نے کہا کہ یہ حکومت 11 نومبر کو بنی تھی، سوا ماہ میں ریاست کے 2 ڈویژنز میں عوامی اجتماعات کیے، سیاسی نظام پر عوام کا اعتماد ایک بار پھر بحال ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: انسداد دہشتگردی عدالت کا شوکت خانم اور نمل یونیورسٹی کے اکاؤنٹس ڈی فریز کرنے کا حکم
ماضی کی حکومت کے دور میں عوامی مسائل
فیصل ممتاز راٹھور نے کہا کہ یہاں لوگ سڑکوں پر آئے اور مختلف تحریکوں نے جنم لیا، معاہدہ 4 اکتوبر کو ہوا اور ہماری حکومت 11 نومبر کو بنی، ہماری حکومت بننے کے بعد عوام کی مایوسی میں بے پناہ کمی آئی ہے، حکومت 17 اکتوبر کو بنی، صرف سوا ماہ میں عوامی رابطہ بحال ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: سوات اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
عوامی ایکشن کمیٹی اور معاہدے پر عملدرآمد
انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کے دو ڈویژنز میں بھرپور عوامی اجتماعات، عوامی رجحان نے سیاسی نظام پر اعتماد بڑھایا، عوام نے اس حکومت کی اونرشپ لی، عوامی ایکشن کمیٹی سے ہونے والے معاہدے پر عملدرآمد حکومت کی اولین ترجیح تھی، تین ماہ کی مدت کے بجائے حکومت نے سوا ماہ میں بیشتر نکات پر عملدرآمد کیا۔
یہ بھی پڑھیں: سکیورٹی فورسز نے راجگال میں فتنہ الخوارج کی دراندازی ناکام بنا دی، 4 خارجی ہلاک
سیاسی چہل پہل اور عوامی مسائل کا حل
وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل سے ریاست میں سیاسی چہل پہل بحال ہوئی، پچھلی حکومت کے دو ڈھائی سال میں عوام اور حکومت کے درمیان فاصلہ بڑھا تھا، موجودہ حکومت نے عوام اور قیادت کے درمیان کنیکٹیوٹی بحال کی، جن سڑکوں پر سیاست دانوں کے لیے چلنا مشکل تھا، آج عوام نے استقبال کیا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی حملے کے بعد خطرات مزید بڑھے ہیں، شبلی فراز
حکومتی فیصلے اور عوامی مفاد
انہوں نے کہا کہ ریاست بھر میں بڑے عوامی اجتماعات، عوام نے حکومت کا خیرمقدم کیا، حکومت نے عوامی مفاد کے فیصلوں میں تاخیر نہیں کی، پانچویں کابینہ اجلاس اور اسمبلی سیشن میں اہم عوامی فیصلے کیے گئے، حکومت کا مقصد کسی سے مقابلہ نہیں بلکہ عوامی مسائل کا حل ہے۔
اعتماد کی بحالی اور مذاکراتی عمل
فیصل ممتاز راٹھور نے کہا کہ ریاست میں اعتماد کی بحالی ہماری اولین ترجیح ہے، پاکستان پیپلز پارٹی مذاکرات کے ذریعے مسائل کے حل پر یقین رکھتی ہے، افراتفری اور انسانی جانوں کے ضیاع کی اجازت نہیں دیں گے، حکومت نے عوامی معاہدے کے 38 نکات پر 98 فیصد عملدرآمد مکمل کیا ہے。








