آئی ایل ٹی 20 فائنل، نسیم شاہ اور کیرون پولارڈ کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
نسیم شاہ اور پولارڈ کے درمیان الفاظ کی جنگ
دبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے آئی ایل ٹی 20 کے چوتھے ایڈیشن کے فائنل کے دوران ڈیزرٹ وائپرز کے فاسٹ بولر نسیم شاہ اور ایم آئی ایمریٹس کے کپتان کیرون پولارڈ کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں نجی کمپنی کی کیش وین سے 20 کروڑ 50 لاکھ روپے لوٹنے والا ملزم گرفتار
مقابلے کا لمحہ
یہ واقعہ اننگز کے 11ویں اوور میں پیش آیا جب نسیم شاہ کی گیند کو پولارڈ نے ڈیفنس کیا اور گیند سیدھی بولر کی جانب لوٹ گئی۔ نسیم شاہ نے گیند اٹھا کر مسکراتے ہوئے پولارڈ کی طرف دیکھا، جس پر پولارڈ نے جارحانہ ردعمل دیا اور دونوں کھلاڑیوں کے درمیان لفظی جھڑپ شروع ہو گئی۔
یہ بھی پڑھیں: جو حکومت گٹر کے دھکن نہیں لگا سکتی وہ اور کیا کرے گی، زبیر عمر
امپائرز کی مداخلت
دورانِ تنازع دونوں کھلاڑی ایک دوسرے کے قریب آ گئے۔ پولارڈ واضح طور پر غصے میں دکھائی دیے جبکہ نسیم شاہ بھی بھرپور جواب دیتے نظر آئے، امپائرز کے ساتھ ساتھ ڈیزرٹ وائپرز کے بیٹر جیسن رائے نے مداخلت کر کے معاملہ رفع دفع کیا۔
یہ بھی پڑھیں: نشان حیدر سوار محمد حسین کا 54واں یومِ شہادت آج منایا جا رہا ہے
نسیم شاہ کا بدلہ
تاہم نسیم شاہ نے بعد میں میدان میں ہی جواب دے دیا اور 16ویں اوور کی پہلی گیند پر پولارڈ کو آؤٹ کر کے بدلہ چکا دیا، پولارڈ 28 رنز ہی بنا سکے۔
یہ بھی پڑھیں: این اے ۲۵۶ خضدار میں ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری
ڈیزرٹ وائپرز کی فتح
فائنل میچ میں ڈیزرٹ وائپرز نے ایم آئی ایمریٹس کو 46 رنز سے شکست دے کر اپنی تاریخ کا پہلا آئی ایل ٹی 20 ٹائٹل جیت لیا۔ وائپرز کی فتح میں نسیم شاہ کی شاندار بولنگ اور کپتان سیم کرن کی ناقابلِ شکست نصف سنچری نے کلیدی کردار ادا کیا۔
تاریخی فتح
واضح رہے کہ سیم کرن کی قیادت میں ڈیزرٹ وائپرز چار سیزنز میں تیسری بار فائنل تک پہنچے اور بالآخر پہلی مرتبہ آئی ایل ٹی 20 ٹرافی اپنے نام کرنے میں کامیاب رہے۔








