کیڈٹ کالج جعفرآباد میں یومِ والدین کی شاندار تقریب، آئی جی ایف سی کی شرکت

یومِ والدین کی تقریب

جعفرآباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) کیڈٹ کالج جعفرآباد میں یومِ والدین کی پروقار اور شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں آئی جی ایف سی بلوچستان (نارتھ) نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں: جوڈیشل کمیشن اجلاس؛ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ قائم کرنے کا فیصلہ

شرکاء کی کثرت

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق کیڈٹ کالج جعفرآباد کی تقریب میں والدین، ارکانِ قومی و صوبائی اسمبلی، کمشنر نصیر آباد، مقامی عمائدین اور سول و ملٹری افسران نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی۔ تقریب کے دوران کیڈٹس نے اعلیٰ نظم و ضبط اور پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے شاندار پریڈ اور مختلف عملی سرگرمیاں پیش کیں۔ والدین اور دیگر شرکاء نے کیڈٹس کی عمدہ کارکردگی، خود اعتمادی اور اعلیٰ تربیتی معیار کو بھی بھرپور سراہا۔

یہ بھی پڑھیں: آسٹریلوی خاتون پر ساس سسر سمیت 3 افراد کو زہریلے مشروم کھلا کر قتل کردیا

آئی جی ایف سی بلوچستان کا خطاب

آئی جی ایف سی بلوچستان (نارتھ) نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیڈٹ کالج جعفر آباد کے تعلیمی و تربیتی معیار کو قابلِ تحسین قرار دیا اور کہا کہ کیڈٹ کالج جعفر آباد اور دیگر ایسے ادارے نوجوان نسل کو نظم و ضبط، اعلیٰ کردار اور حب الوطنی کے جذبے سے آراستہ کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ 2025 کا بل منظوری حاصل

کیڈٹ کا پیغام

اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ایک کیڈٹ نے کہا کہ مجھے فخر ہے کہ میں کیڈٹ کالج جعفر آباد میں تعلیم حاصل کر رہا ہوں اور ہمارے والدین کو بھی اس بات پر فخر ہونا چاہیے کہ ان کے بچے ایک عظیم ادارے میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ پاسنگ آؤٹ کا دن ہمارے لیے ایک نہایت قابلِ فخر دن ہے۔ میں پورے پاکستان کے والدین کو یہ پیغام دینا چاہتا ہوں کہ کیڈٹ کالج جعفر آباد بچوں کی تعلیم و تربیت کے لیے ایک بہترین ادارہ ہے۔

کالج انتظامیہ کی کاوشوں کی پذیرائی

علاوہ ازیں شرکاء کی جانب سے کالج انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہا گیا اور مستقبل میں بھی اس تسلسل کو برقرار رکھنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...