دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹس کی فہرست جاری، سنگاپور، پہلے، جاپان اور جنوبی کوریا دوسرے نمبر پر
ہینلے پاسپورٹ انڈیکس 2026 کی فہرست
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) معروف اور مستند ہینلے پاسپورٹ انڈیکس نے 2026 کے لیے دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹس کی فہرست جاری کر دی۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان، حکومت اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان ڈیل، شیر افضل مروت کے تہلکہ خیز انکشافات
درجہ بندی کا طریقہ کار
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ درجہ بندی متعلقہ پاسپورٹ پر دنیا بھر میں بغیر ویزا یا کم پابندیوں کے ساتھ سفر کی سہولت کے حوالے سے کی جاتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: محکمہ داخلہ پنجاب کا غیر قانونی اسلحہ کے خلاف بھرپور ایکشن، 28 اسلحہ ڈیلرز کے لائسنس منسوخ کر دیئے۔
پہلا نمبر: سنگاپور
رواں سال کی فہرست میں ایشیائی ممالک نے سبقت حاصل کر لی، پہلے نمبر پر سنگاپور، دوسرے پر جاپان اور جنوبی کوریا ہیں۔ سنگاپور کے شہریوں کو دنیا کے 227 میں سے 192 ممالک اور خطوں میں بغیر ویزا یا ویزا آن آرائیول کی سہولت حاصل ہونے کے باعث پہلا نمبر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: آپ بیتی لکھنے اور کانٹوں پر چلنے میں کوئی فرق نہیں، یہ افسانہ نہیں کہ جادوئی حقیقت سے کام لیکر انہونی کو ہونی یا ہونی کو انہونی کر دکھائیں
دوسرا نمبر: جاپان اور جنوبی کوریا
جاپان اور جنوبی کوریا کے پاسپورٹس پر 188 ممالک میں بغیر ویزے کے سفر کیا جا سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ہماری فوج نے شہادتیں دے کر فتح حاصل کی، چوہدری پرویز الہیٰ
تیسرا نمبر: یورپی ممالک
ڈنمارک، لکسمبرگ، اسپین، سویڈن اور سوئٹزرلینڈ مشترکہ طور پر تیسرے نمبر پر ہیں۔ ان پاسپورٹس کے حامل افراد 186 ممالک میں بغیر ویزے کے جا سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ہوٹل میں ملاقاتیں اور تنہائیاں، شادی کا جھانسہ دے کر خاتون سے زیادتی اور پھر بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا
چوتھا نمبر: مزید یورپی ممالک
چوتھے نمبر پر مشترکہ طور پر 10 یورپی ممالک شامل ہیں جن میں جرمنی، فرانس، اٹلی اور نیدرلینڈز نمایاں ہیں۔ ان پاسپورٹس پر بغیر ویزے کے 185 ممالک کا سفر کیا جا سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور میں ڈاکہ ڈالنے کا ڈرامہ رچانے والا کورئیر کمپنی کا رائڈر گرفتار
پانچواں نمبر: متحدہ عرب امارات
متحدہ عرب امارات پانچویں نمبر پر آ گیا ہے، 2006 کے بعد یو اے ای نے 149 نئی ویزا فری منزلیں حاصل کیں اور 57 درجے بہتری کے ساتھ اوپر آیا۔
یہ بھی پڑھیں: “یحییٰ سنوار کے بعد حماس کا نیا سربراہ کون بن سکتا ہے؟”
برطانیہ اور امریکا کی پوزیشن
برطانیہ کو گزشتہ ایک سال میں سب سے زیادہ نقصان ہوا اور اب یہ 182 ممالک تک ویزا فری رسائی کے ساتھ ساتویں نمبر پر ہے۔ امریکا بھی مسلسل نیچے آتا جا رہا ہے۔ اس سال امریکا 10 ویں نمبر پر ہے، اس کے پاسپورٹ پر 179 ممالک میں بغیر ویزا کے سفر کیا جا سکتا ہے۔
آخری نمبر: افغانستان
فہرست میں سب سے آخری نمبر 101 واں نمبر افغانستان کا ہے، جس پر صرف 24 ممالک میں بغیر ویزے کے سفر کیا جا سکتا ہے۔ افغانستان کے بعد شام اور عراق بالترتیب 100 اور 99 ویں نمبر پر ہیں جبکہ پاکستان یمن کے ساتھ مشترکہ طور پر 98 نمبر پر ہے。








