لاہور میں جوتوں میں پیسے چھپا کر 15 پر ڈکیتی کی جھوٹی اطلاع دینے والا سیلز مین گرفتار
پولیس نے جعلی ڈکیتی کی اطلاع دینے والے ملزم کو گرفتار کر لیا
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) شاہدرہ ٹاؤن پولیس نے جوتوں میں پیسے چھپا کر 15 پر ڈکیتی کی جھوٹی اطلاع دینے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں: فیض آباد احتجاج کیس: پی ٹی آئی رہنماؤں فردِ جرم عائد
ڈکیتی کا جھوٹا ڈرامہ
شہزاد خالد نامی ملزم نے پولیس کو 15 پر فون کرکے بتایا تھا کہ دو ڈاکو موٹر سائیکل پر آئے اور گن پوائنٹ پر 1 لاکھ 50 ہزار کی رقم چھین کر فرار ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: کبھی کبھی لگتا ہے کہ ہمیں کامیاب افراد سے نہیں خود کامیابی سے ہی نفرت ہے، عجیب دوغلے لوگ ہیں جو ہمیں پسند ہے دوسروں کو پسند نہیں کرنے دیتے۔
پولیس کی فوری کارروائی
ایس پی سٹی کی ہدایت پر شاہدرہ ٹاؤن پولیس نے کال پر فوری ریسپانس دیا، وقوعہ کی تصدیق نہ ہونے پر کیمروں کو چیک کیا گیا۔ دوران تفتیش ملزم زیادہ دیر تک پولیس کو چکما نہ دے سکا۔ نجی کمپنی کا سیلز مین ملزم اپنے مالک کے پیسوں کو خورد برد کرنا چاہتا تھا اس لیے ڈکیتی کا ڈرامہ رچایا۔
یہ بھی پڑھیں: چیٹ جی پی ٹی کی مدد سے لاکھوں کی رقم واپس لینے میں کامیاب ہوگیا، صارف کا دعویٰ
ملزم کی حقیقت فاش
پولیس کی پوچھ گچھ نے ملزم شہزاد کے جھوٹ کا بھانڈا پھوڑ دیا، ملزم کے قبضہ سے خورد برد کی ہوئی رقم برآمد کرلی گئی۔
ایس پی سٹی کا بیان
ایس پی سٹی بلال احمد کے مطابق ملزم نے پیسوں کو اپنے جرابوں میں چھپا لیا تھا، شاہدرہ ٹاؤن پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔








