اسپین نے پاکستان کے لیے نیا سفیر نامزد کردیا
نئے سفیر کی تقرری
بارسلونا (ارشد نذیر ساحل) اسپین نے کارلوس ارگون گل دی لا سرنا کو پاکستان کے لیے نیا سفیر مقرر کر دیا ہے۔ وہ ایک سینئر کیریئر ڈپلومیٹ ہیں اور اسلام آباد میں فرائض سر انجام دیا کریں گے۔
باہمی تعاون کی توقعات
کارلوس ارگون گل دی لا سرنا کی تقرری سے پاکستان اور اسپین کے درمیان سفارتی، تجارتی اور دوطرفہ تعاون کے فروغ کے ساتھ ساتھ اپائنٹمنٹ کے طریقہ کار اور پاکستانیوں کی شکایات کے ازالے میں بہتری کی امید کی جا رہی ہے۔








