عمر ایوب، شبلی فراز، زرتاج گل اور عالیہ حمزہ کی ضمانت کی درخواستیں خارج
اسلام آباد کی عدالت کا فیصلہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) عدالت نے 26 نومبر احتجاج، سنگجانی جلسہ کیس اور دیگر 8 کیسز میں عمر ایوب سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستیں خارج کردیں۔
یہ بھی پڑھیں: صدر مملکت نے جسٹس ظفر راجپوت کو چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ مقرر کرنے کی منظوری دے دی
زرتاج گل، شبلی فراز اور عالیہ حمزہ کے مقدمات
انسداد دہشتگردی کی عدالت نے زرتاج گل کی 7 مقدمات جبکہ شبلی فراز اور عالیہ حمزہ کی 5 سے زائد کیسز میں ضمانتوں کی درخواستیں خارج کیں۔
ملزمان کی حاضری کی درخواستیں
عدالت نے تمام ملزمان کی حاضری معافی کی درخواستیں بھی مسترد کر دیں۔ عدالت نے ملزمان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ واضح رہے پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف مختلف 5 سے زائد تھانوں میں مقدمات درج ہیں۔








