افغانستان سے لوگوں کو لا کر بسانے کا فیصلہ فاش غلطی تھی: وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف کی پریس کانفرنس

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ افغانستان سے لوگوں کو لا کر بسانے کا فیصلہ فاش غلطی تھی، ملک میں دہشت گردی بڑھنے کی وجہ یہی ہے۔ سب جانتے ہیں سوات سے سینکڑوں دہشتگردوں کو کس نے رہا کیا، دشمنوں کے ساتھ آواز ملاکر پاکستان کیخلاف زہر اگلا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: میں نے جنید صفدر کی شادی پر کھانا نہیں کھایا، صرف سلاد پر گزارا کیا، عظمیٰ بخاری

خیبرپختونخوا میں امن و امان کی صورتحال

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق خیبرپختونخوا سکیورٹی ورکشاپ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بے مثال قربانیاں دی ہیں۔ حکومت خیبرپختونخوا میں امن و امان کی صورتحال مزید بہتر بنانے کیلئے عملی اقدامات کر رہی ہے، خیبرپختونخوا میں پائیدار امن کا قیام ناگزیر ہوچکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ورلڈ کپ میں بھارت کا بائیکاٹ؛ سابق صدر آئی سی سی احسان مانی کے بیان نے تہلکہ مچا دیا

قومی سلامتی اور دہشت گردی کے خلاف جنگ

انہوں نے کہا کہ قومی سلامتی حکومت کی اولین ترجیح ہے لہٰذا داخلی و خارجی سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے جامع حکمت عملی اپنائی جارہی ہے۔ دہشتگردی کے خاتمے کیلئے سکیورٹی فورسز کی قربانیاں قابل تحسین ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: حقائق پر مبنی معلومات کی فراہمی کے لیے ڈی جی پی آر میں خصوصی کنٹرول روم قائم کردیا: عظمیٰ بخاری

صوبوں کی ترقی اور مالی امداد

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پنجاب اگر ترقی کرتا ہے اور دیگر صوبے ترقی نہیں کرتے تو یہ پاکستان کی ترقی نہیں۔ ملک اسی وقت ترقی کرے گا جب تمام صوبے ترقی کریں۔ بلوچستان کو 100 ارب روپے پنجاب نے اپنے حصے سے دیئے، بلوچستان کی اہم سڑک بنانے کیلئے وفاق پیسے دے رہا ہے جبکہ بلوچستان میں سولر ٹیوب ویلز کیلئے وفاق نے 40 ارب روپے دیے۔

یہ بھی پڑھیں: شہر بانو نقوی ایشیا سوسائٹی فیلو شپ کے لیے منتخب پہلی پاکستانی خاتون افسر

خیبرپختونخوا کی اقتصادی شراکت

وزیراعظم نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے دیگر صوبوں نے اپنے حصے سے 800 ارب روپے دیئے۔ خیبرپختونخوا کے عوام نے ریفرنڈم میں پاکستان کے حق میں ووٹ دیا۔

یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت میچ: 10 سیکنڈ کے اشتہار کی قیمت کتنی ہوگی؟

بھارتی فوج کے خلاف کامیابیاں

ان کا کہنا تھا کہ فیلڈ مارشل کی قیادت میں بھارت کے خلاف جنگ میں کامیابی حاصل ہوئی۔ گزشتہ سال جنگ میں بھارت کے 7 جہاز مار گرائے اور آج سبز پاسپورٹ کو عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ ہم معاشی ترقی میں تیزی سے آگے بڑھ رہے ہیں اور ترقی کی شرح کو تیزی سے آگے بڑھانا ہے۔ پاکستان معاشی طور پر مضبوط سے مضبوط ہو رہا ہے جس کی بدولت پاکستان کا وقار دنیا بھر میں بلند ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: اوکاڑہ کی اکیڈمی میں مالک نے لڑکی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، افسوسناک انکشاف

افغان مہاجرین اور مستقبل کی راہیں

انہوں نے کہا کہ ہم نے 40 لاکھ افغانوں کی مہمان نوازی کی۔ افغانستان پُرامن طور پر رہنا چاہتا ہے یا نہیں، اس بات کا فیصلہ کرنا ہوگا۔ افغان عبوری حکومت اپنے عوام پر رحم کرے، نوجوانوں کو شدت پسندی سے بچا کر مثبت سمت دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

حکومت کی کارکردگی اور چیلنجز

وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ بدقسمتی سے ایک حکومت نے اپنے دور میں جھوٹ کی بنیاد کا زہر گھولا، خیبرپختونخوا اور وفاقی حکومت میں سرد جنگ جاری ہے۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو فون کر کے عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی جس پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے شکریہ ادا کیا اور دوبارہ کبھی رابطہ نہیں کیا۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...