وزیراعظم شہبازشریف نے غزہ بورڈ آف پیس کے مسودے پر دستخط کردیئے۔
وزیراعظم شہباز شریف کا دستخطی عمل
ڈیووس (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف نے غزہ بورڈ آف پیس کے مسودے پر دستخط کر دیے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان انویسٹرز فورم کے انتخابات 19 نومبر کو ہوں گے،چوہدری شفقت محمود اور مہر عبدالخالق لک کے کاغذاتِ نامزدگی جمع
دستخط کی تقریب کی تفصیلات
ڈیووس میں غزہ بورڈ آف پیس معاہدے پر دستخط کی تقریب منعقد ہوئی، جہاں پاکستان کی جانب سے وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور دیگر نے شرکت کی۔
تقریب کے اہم لمحات
جب وزیراعظم شہباز شریف کا نام دستخط کے لیے پکارا گیا تو صدر ٹرمپ نے ان سے گرم جوشی سے مصافحہ کیا اور بات چیت کی۔ دوران تقریب، امریکی صدر نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے بارے میں بھی استفسار کیا، جس پر وزیراعظم نے تقریب میں موجود فیلڈ مارشل کی طرف اشارہ کیا۔ اس پر امریکی صدر نے ہاتھ لہرایا اور دستخط کرنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا۔








