لاہور، گھر سے بھاری مالیت کے زیورات اور لاکھوں کی نقدی چوری ہونے کا معما حل، مدعی کا سگا بھائی ہی چور نکلا
چوری کا معما حل
لاہور(ویب ڈیسک) گھر سے بھاری مالیت کے زیورات اور لاکھوں کی نقدی چوری ہونے کا معما حل ہوگیا جس میں مدعی کا سگا بھائی ہی چور نکلا۔
یہ بھی پڑھیں: لیبیا کے ساحل پر تارکین وطن کی دو کشتیاں الٹ گئیں، 4 افراد ہلاک
واقعہ کی تفصیلات
پولیس کے مطابق مغلپورہ کے علاقے میں شہری کے گھر سے لاکھوں روپے مالیت کے زیورات اور 15 لاکھ روپے نقدی چوری ہونے کے واقعے کا معما حل کر لیا گیا، جس میں مرکزی ملزم خود مدعی مقدمہ کا سگا بھائی نکلا۔
یہ بھی پڑھیں: 8 دسمبر تک دینی مدارس کا بل منظور نہ ہوا تو اسلام آباد کا رخ کریں گے، مولانا عبد الغفور حیدری
پولیس کاروائی
ڈی آئی جی انویسٹیگیشن سید ذیشان رضا نے چوری کی واردات کا نوٹس لیا تھا، جس کے بعد ایس پی انویسٹیگیشن سول لائن خالد سعید کی سربراہی میں پولیس ٹیم کو ملزمان کی گرفتاری اور مال مسروقہ کی برآمدگی کا ٹاسک سونپا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: غزہ میں اسرائیلی فوج کا کرنل مارا گیا
ملزم کی گرفتاری
انچارج انویسٹیگیشن تھانہ مغلپورہ معین الیاس نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزم سے مال مسروقہ لاکھوں مالیت کے 6 تولے زیورات اور 15 لاکھ روپے نقدی برآمد کر لی گئی ہے۔ حکام نے بتایا کہ ملزم اور مدعی مقدمہ آپس میں سگے بھائی ہیں اور الگ الگ رہائش پذیر ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ایران پر امریکی بمباری کا کوئی جواز نہیں، ایرانی عوام کی مدد کی کوشش کریں گے، روسی صدر
واقعے کا پس منظر
ایس پی انویسٹیگیشن کے مطابق مدعی مقدمہ گھر کو تالے لگا کر اپنی فیملی کے ساتھ شادی میں شرکت کے لیے گیا تھا، جس کے بعد ملزم نے موقع پا کر گھر کے تالے توڑے اور 6 تولے زیورات سمیت 15 لاکھ روپے نقدی چوری کر لی۔ واردات کے بعد ملزم موقع سے فرار ہو گیا تھا۔
تکنیکی مدد سے گرفتاری
پولیس کے مطابق ملزم کو پیشہ ورانہ مہارت اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا گیا ہے۔








