شیخ وقاص اکرم کا مبینہ آڈیو میسج لیک ہوگیا، دھرنے میں ممبران پارلیمنٹ کی عدم شرکت کا ملبہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی پر ڈال دیا
آڈیو پیغام کی لیک
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم کا مبینہ آڈیو میسج لیک ہوگیا ہے۔ شیخ وقاص اکرم نے مبینہ آڈیو پیغام میں گزشتہ روز کے دھرنے میں ممبران پارلیمنٹ کی عدم شرکت کا ملبہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی پر ڈال دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سانحہ سوات: غفلت برتنے والوں کا تعین جلد کیا جائے: پشاور ہائیکورٹ
کہانی کا پس منظر
پیغام میں کہا گیا کہ سہیل آفریدی نے اڈیالہ جاتے ہی کہا کہ ورکرز نہیں بلکہ ممبران قومی اور صوبائی اسمبلی کو کال دی ہے، وزیراعلیٰ کا ویڈیو کلپ موجود ہے جو یہاں شیئر کیا گیا ہے۔ مبینہ آڈیو پیغام میں کہا گیا کہ منگل کے روز پنجاب سے ارکان اسمبلی آئے اور پھر واپس اپنے حلقوں میں چلے گئے، سہیل آفریدی نے خیبر پختونخوا ہاؤس میں ایک رات قبل میٹنگ کی۔
یہ بھی پڑھیں: تحریک کی کامیابی سے مرتب ہونے والے متعدد مضر اثرات زہرِ قاتل ثابت ہوئے ہیں۔ نتیجتاً میرا ایمان اس امر سے اٹھ گیا کہ اکثریت ہمیشہ صحیح ہوتی ہے۔
دھڑےداری کا الزام
شیخ وقاص اکرم کے مبینہ آڈیو میسج میں مزید کہا گیا کہ آپ رات میٹنگ میں ہی بتادیتے کہ اڈیالہ دھرنا دینا ہے، کسی ممبر اسمبلی کے پاس ہیلی کاپٹر یا جہاز نہیں کہ وہ فوری پہنچ جائے، جو ارکان قریب تھے وہ پہنچ گئے۔ آڈیو پیغام میں مزید کہا گیا کہ آج سپریم کورٹ کے باہر رش تھا، زیادہ ارکان پہنچ گئے تھے، اس میں ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کا قصور نہیں جنہوں نے پلان بنایا ان کا قصور ہے۔
یہ بھی پڑھیں: معروف امریکی گلوکار جے زی پر 13 سالہ لڑکی کے ساتھ ریپ کا الزام، متاثرہ نے بلیک میلنگ کا دعویٰ کیا
وزیراعلیٰ کی ذمہ داری
شیخ وقاص کے آڈیو پیغام میں یہ بھی کہا گیا کہ بندہ 10 گھنٹے کے سفر پر ہے، آپ رات کو کہتے ہیں فوری پہنچو، کسی کے پاس جہاز نہیں ہے، ایسا بالکل نہیں ہوتا۔ انہوں نے مبینہ آڈیو پیغام میں کہا کہ وزیراعلیٰ نے دھرنا دینا ہی تھا تو اپنے 90 ممبران صوبائی اسمبلی تو ساتھ لاتے، وزیراعلیٰ کے صوبے کے ممبران اسمبلی قریب تھے وہ پہنچ سکتے تھے۔
اہم ملاقات کی عدم اطلاع
شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ رات جب کے پی ہاؤس میں میٹنگ ہوئی اس میں اسد قیصر، جنید اکبر بھی موجود تھے، آپ کو رات اطلاع دینی چاہیے تھی کہ دھرنا دیں گے، یہ کیا مذاق بنا رکھا ہے؟








