بیرسٹر عبدالمجید ترمبو کا بیرسٹر سلطان محمود کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار

حریت رہنما کا اظہارِ افسوس

لندن (نمائندہ خصوصی) کشمیری حریت رہنما، معروف کشمیری تھنک ٹینک کے سابق چیئرمین اور کشمیر سنٹر یورپ کے سربراہ بیرسٹر عبدالمجید ترمبو نے صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود کی ناگہانی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت پس پردہ طاقتور شوگرملرز کے ساتھ معاہدے کے قریب پہنچ گئی

بیرسٹر سلطان محمود کی خدمات

لندن میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بیرسٹر سلطان محمود ایک مخلص، بے باک، نڈر اور جرأت مند رہنما تھے جنہوں نے ہمیشہ مسئلہ کشمیر کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ یورپی یونین میں کشمیر سنٹر کے پلیٹ فارم سے بھی بیرسٹر سلطان محمود نے ہر ممکن تعاون کیا اور اپنی شرکت کو یقینی بنا کر کشمیری عوام کی آواز کو عالمی سطح تک پہنچانے میں اہم خدمات سرانجام دیں۔

یہ بھی پڑھیں: فیفا نے فٹ بال ٹیموں کی نئی رینکنگ جاری کر دی، پاکستان دو درجے اوپر جبکہ بھارت ایک درجے نیچے چلا گیا

کشمیری قوم کی پہچان

بیرسٹر ترمبو نے کہا کہ مرحوم نہ صرف کشمیریوں کی مضبوط آواز تھے بلکہ ان کی شخصیت کشمیری قوم کی پہچان بن چکی تھی۔ ان کی وفات سے ایک ایسا خلاء پیدا ہو گیا ہے جسے پُر کرنا آسان نہیں۔ کشمیری قوم ایک مخلص اور باہمت قیادت سے محروم ہو گئی ہے اور ان کی کمی ہمیشہ محسوس کی جاتی رہے گی۔

یادیں اور دعا

انہوں نے مزید کہا کہ ان کا بیرسٹر سلطان محمود کے ساتھ دیرینہ اور اعتماد پر مبنی تعلق تھا، اور اسی اعتماد کی بنیاد پر دونوں نے مل کر عالمی سطح پر مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کے لیے مشترکہ جدوجہد کی۔ سلطان محمود کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکے گا۔ انہوں نے مرحوم کے درجات کی بلندی اور اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔

Categories: برطانیہ

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...