دہشت گردوں کو 2 یا 3 فیصد سے زائد عوام کی حمایت حاصل نہیں، بلوچستان کا مسئلہ سیاسی نہیں، اس کا صرف عسکری حل ہے: وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی

وزیر اعلیٰ بلوچستان کا بیان

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان کا مسئلہ سیاسی نہیں، اس کا صرف عسکری حل ہے۔ دہشت گردوں کو 2 یا 3 فیصد سے زائد عوام کی حمایت حاصل نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: 2025 میں قرض میں 26 ہزار ارب ڈالر کا اضافہ، دنیا کا قرض 3 لاکھ 46 ہزار ارب ڈالر تک پہنچ گیا

نیا پاکستان میں گفتگو

’’جیو نیوز‘‘ کے پروگرام ’’نیا پاکستان‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے سرفراز بگٹی نے کہا کہ 2018 سے پہلے ریاست کی پالیسی مصالحت کی نہیں تھی، دہشت گردی کے واقعات میں مصالحتی پالیسی کی وجہ سے اضافہ ہوا۔ دوران جنگ ہر طبقہ فکر کو ریاست کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے۔ آئینِ پاکستان کے بعد سب سے بڑی دستاویز نیشنل ایکشن پلان ہے، نیشنل ایکشن پلان پر سیاسی وعسکری قیادت میں اتفاق رائے تھا۔

یہ بھی پڑھیں: مذاکرت کیلئے عمر ایوب کی سربراہی میں کمیٹی بنی ہے: بیرسٹر گوہر

دہشت گردوں کی حقیقت

سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کو 2 یا 3 فیصد سے زائد عوام کی حمایت حاصل نہیں۔ دہشت گرد جب بھی شہروں میں کارروائی کرتے ہیں، تو انسانوں کو ڈھال بنا لیتے ہیں۔ ایک سال کے دوران ہزار دہشت گرد انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیوں میں مارے گئے، بلوچستان میں دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کی تعداد 4 یا 5 ہزار سے زیادہ نہیں۔

حملوں کے بارے میں تازہ ترین معلومات

گزشتہ روز بلوچستان کے مختلف حصوں میں ہونے والے دہشتگردانہ حملوں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا کہ دہشت گردوں کی تعداد زیادہ سے زیادہ 200 بھی نہیں تھی۔ شعبان اور پنجگور میں حملوں سے متعلق خفیہ معلومات تھیں، حملوں میں 31 شہری اور 17 سیکیورٹی اہلکار شہید ہوئے، نوشکی میں کومبنگ آپریشن اب بھی جاری ہے۔ عالمی میڈیا سے درخواست ہے کہ دہشت گردوں کو دہشت گرد کہیں۔ افغان عبوری حکومت نے دنیا سے وعدہ کیا تھا کہ ان کی سرزمین کسی کے خلاف استعمال نہیں ہوگی لیکن افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہو رہی ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...