فیروزوالہ میں پتنگ اڑاتے 9 سالہ بچہ چھت سے گر کر جاں بحق
فیروزوالہ میں افسوسناک واقعہ
فیروزوالہ(ڈیلی پاکستان آن لائن) میں پتنگ اڑاتے ہوئے 9 سالہ بچہ چھت سے گر کر جاں بحق ہوگیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق بچے کی شناخت علی اصغر کے نام سے ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: ایک ہفتے میں ملکی مجموعی زرمبادلہ ذخائر میں 4 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ
گلستان کالونی میں دو بھائی زخمی
واضح رہے کہ راولپنڈی کے علاقے گلستان کالونی میں گردن پر ڈور پھرنے سے 2 بھائی زخمی ہوگئے تھے۔ ابوبکر اور دانیال کو شدید زخم آئے، دونوں بچے ماموں کے ساتھ موٹرسائیکل پر جا رہے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: زیارت سے اغوا کیے گئے اسسٹنٹ کمشنر افضل باقی اور اُن کے بیٹے کو قتل کردیا گیا
قانونی کارروائی
پولیس نے دھاتی ڈور سے بچوں کے زخمی ہونے پر ایف آئی آر درج کرلی۔ مقدمے میں اینٹی کائٹ فلائنگ ایکٹ کی دفعہ بھی شامل کر لی گئی۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے واقعہ پر نوٹس لیتے ہوئے کمشنر راولپنڈی سے رپورٹ طلب کر لی تھی۔
پتنگ بازی پر پابندی
انہوں نے کہا کہ بسنت صرف لاہور میں منانے کی اجازت دی گئی ہے، صوبہ بھر میں پتنگ بازی پر پابندی ہے، ممنوعہ ڈور کے استعمال سے خوشی کے تہوار کو خونی نہ بنایا جائے۔








