نواز شریف نے بھی بسنت منانے کا پروگرام بنا لیا

نواز شریف کا بسنت میں شرکت کا فیصلہ

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف بھی بسنت کی بعض تقاریب میں حصہ لیں گے۔ نواز شریف نے ایک دن اندرون شہر میں بسنت منانے کا پروگرام ترتیب دیا ہے، جس میں انہوں نے اپنے پرانے دوستوں کو بھی مدعو کیا ہے۔ اس موقع پر نواز شریف پرانی یادوں کو تازہ کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: تعلیم کے ترقیاتی بجٹ میں 400 فیصد ریکارڈ اضافہ کر دیا : وزیر تعلیم پنجاب

لاہوری کلچر کے حامی

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق نواز شریف لاہوری کلچر کے دلدادہ ہیں اور بسنت کے حوالے سے انہوں نے خاص کردار ادا کیا ہے۔ گزشتہ کئی ماہ سے وہ اس کوشش میں ہیں کہ محفوظ بسنت کیسے منائی جائے۔ اس دوران انہوں نے پنجاب کے کلچر سے شغف رکھنے والوں سے متعدد بار میٹنگز کیں۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت نے کبھی خان کی 20 دن میں رہائی کا وعدہ نہیں کیا: بیرسٹر گوہر نے علیمہ کا دعویٰ مسترد کردیا

پنجاب کا تہوار

نواز شریف بچپن اور لڑکپن میں اندرون شہر میں کافی وقت گزار چکے ہیں۔ بسنت کے حوالے سے ان کا مؤقف ہے کہ یہ پنجاب کا کلچر اور موسمی تہوار ہے۔ ان کے خیال میں اس تہوار سے پنجاب کا کلچر اجاگر ہوگا اور معاشی سرگرمیوں میں بھی اضافہ ہوگا۔

بسنت کی تاریخ

خیال رہے کہ لاہور میں 6 سے 8 فروری تک بسنت کا تہوار منایا جا رہا ہے، جس کے لیے صوبائی حکومت اور انتظامیہ کے ساتھ عوام نے بھی بھرپور انتظامات کر رکھے ہیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...