لاہور: 18 سالہ نوجوان پتنگ پکڑتے ہوئے چھت سے گر کر جاں بحق
واقعه کی تفصیلات
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور کے علاقے باغبانپورہ میں 18 سالہ نوجوان پتنگ پکڑتے ہوئے چھت سے گر کر جان کی بازی ہار گیا۔
یہ بھی پڑھیں: اے آر رحمان کے بعد ان کی گٹارسٹ کی طلاق کی پوسٹ پر مداح حیران، طرح طرح کے تبصرے
پولیس کی رپورٹ
نجی ٹی وی چینل 24 نیوز کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ نوجوان کٹی پتنگ پکڑنے کی کوشش میں چھت سے گرا اور دم توڑ گیا۔ قانونی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی گئی ہے۔
واقعے کا مقام
واضح رہے کہ یہ افسوسناک واقعہ عقب شالیمار باغ باغبانپورہ گلی نمبر 18 میں پیش آیا۔








