عمران خان کی دائیں آنکھ کی بینائی متاثر ہونے کی تشخیص، تازہ میڈیکل رپورٹ اہل خانہ کو موصول ہوگئی
عمران خان کی آنکھ کا معائنہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پمز اسپتال نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان کی آنکھ کے معائنے کی تازہ میڈیکل رپورٹ جاری کردی ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ ماہرین نے دائیں آنکھ کی بینائی متاثر ہونے کی تشخیص کی ہے جبکہ ذرائع کے مطابق ان کے اہل خانہ کو رپورٹ موصول ہوگئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: میری بیٹی آپ کو انکل سمجھتی تھی، آپ نے اسے کھلونے کی طرح استعمال کیا: آسٹریلیا میں درجنوں بچیوں کے ریپ کا مجرم عمر قید کی سزا یافتہ
طبی رپورٹ کی تفصیلات
ایکسپریس نیوز کے مطابق ایگزیکٹو ڈائریکٹر پمز کی جانب سے جاری بانی پی ٹی آئی کی طبی رپورٹ میں بتایا گیا کہ 74 سالہ عمران خان نے دائیں آنکھ میں نظر کی کمی کی شکایت کی اور پمز اسلام آباد کے سینئر اور مستند ماہر امراض چشم نے اڈیالہ جیل میں آنکھوں کا مکمل معائنہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور میں لڑکی نے ڈیڑھ کروڑ کے ڈائمنڈز سیٹ اپنے پیسوں سے خرید لئے
معائنے کی پیچیدگیاں
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ معائنے میں سلٹ لیمپ معائنہ، فنڈوسکوپی، آنکھ کے اندرونی دباؤ کی پیمائش، ضروری لیبارٹری ٹیسٹس اور ریٹینا کا آپٹیکل کوہیرنس ٹوموگرافی شامل تھا اور ابتدائی معائنے کی بنیاد پر دائیں آنکھ میں سینٹرل ریٹینل وین اوکلوژن کی تشخیص کی گئی اور اسپتال میں فالو اَپ علاج تجویز کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ڈرائیونگ لائسنس 18 کے بجائے 16 سال کی عمر میں جاری کیا جائے، پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع
علاج کا عمل
رپورٹ کے مطابق ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب تجویز کردہ طریقۂ علاج کے لیے پمز منتقل کیا گیا، اسپتال میں عمران خان کو دوا کے انجیکشن کے بارے میں مکمل طور پر آگاہ کیا گیا۔ علاج سے قبل مریض سے رضامندی لی گئی اور بانی چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان کی دائیں آنکھ کا کامیاب طبی علاج کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: مٹی کا تیل مہنگا ہو گیا
عمران خان کی صحت کی حالت
انتظامیہ کے مطابق عمران خان کی مجموعی صحت تسلی بخش ہے تاہم پمز اسلام آباد کے ماہرین کے تفصیلی معائنے میں عمران خان کی دائیں آنکھ میں بینائی متاثر ہونے کی تشخیص کی گئی ہے۔ طبی معائنے کے بعد عمران خان میں رائٹ سینٹرل ریٹینل وین اوکلوژن کی تشخیص کی گئی۔
علاج کے بعد کی صورت حال
رپورٹ میں بتایا گیا کہ عمران خان کو علاج کے لیے رات گئے پمز منتقل کیا گیا، پمز میں عمران خان کو اینٹی وی جی ای ایف انٹرا ویٹریل انجیکشن دے کر علاج معیاری پروٹوکول کے تحت آپریشن تھیٹر میں انجام دیا گیا اور طبی عمل تقریباً 20 منٹ میں کامیابی سے مکمل ہوا اور حالت مستحکم رہی ہے۔ عمران خان کو علاج کے بعد فالو اپ ہدایات کے ساتھ ڈسچارج کیا گیا۔








