ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (ہفتے) کا دن کیسا رہے گا ؟
برج حمل
سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
آپ کو آج ایک اہم خبر موصول ہو گی جس کا تعلق آپ کے مستقبل سے ہو سکتا ہے اور غیبی انداز سے آپ کی مشکلات بھی اب تیزی سے ختم ہو رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: قازقستان کے وزیر خارجہ آئندہ ہفتے پاکستان کا دورہ کریں گے
برج ثور
سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
آپ کو آج بند راستہ کھلتا ہوا محسوس ہو گا، آپ جس بھی مسئلے میں آئے ہوئے تھے اُس سے نجات حاصل ہو گی اور آج کچھ رقم کا مسئلہ بھی حل ہو گا۔
یہ بھی پڑھیں: عدالت نے عمران خان کا پولی گرافک و فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کروانے کی اجازت دیدی
برج جوزہ
سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
آپ کا دل اِن دنوں کسی اور جانب جا رہا ہے جہاں سے خیر کی خبر نہیں مل سکتی، بہتر ہے باز آ جائیں اور اپنی زندگی میں مشکلات نہ بڑھائیں۔ بڑی وارننگ ہے آج۔
یہ بھی پڑھیں: اب یہی رہ گیا ہے کہ عثمان طارق اپنے گلے میں لکھ کر ڈال لیں میں کلیئر ہوں، سلمان آغا
برج سرطان
سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
آپ کو جس بھی مسئلے نے تنگ کیا ہوا تھا انشاءاللہ اس کا حل مل جائے گا جو لوگ بندش وغیرہ میں تھے وہ بھی اب آہستہ آہستہ آزاد ہو رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: چیکنگ کے نام پر پولیس اہلکار وں کے ہاتھوں دوشیزہ کی مبینہ تذلیل، لڑکی نے بھانڈا پھوڑ دیا
برج اسد
سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
ان دِنوں آپ کو انشاءاللہ ایسی خبر ملے گی جس کا برسوں سے انتظار تھا، آج آپ کو اپنے روزگار میں بھی غیر متوقع بہتری کا سلسلہ دیکھنے کو مل سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی حمایت کیوں کی؟ بھارت نے ترک ایوی ایشن کمپنی کے خلاف بڑا قدم اٹھا لیا
برج سنبلہ
سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
آپ اُن مشکلات سے نکل سکیںگے جس کا براہ راست آپ سے کوئی تعلق نہیں ہے، آج کا دن مالی لحاظ سے مستقبل کو بہتر بنانے کے حوالے سے بھی راستہ بنائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: پاک افغان کشیدگی؛ روس نے ثالثی کی پیش کش کردی
برج میزان
سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
آپ کو اپنے اللہ پاک پر بھروسہ ہونا چاہئے۔ اس وقت آپ کی جو بھی پریشانی ہے، اُس نے ہی حل کرنی ہے۔ خود سے جلد بازی میں کوئی فیصلہ نہ کریں، وارننگ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان فلم انڈسٹری ری وائیو ہو ہی نہیں سکتی، سید نور
برج عقرب
سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
آپ کو جب تک کسی جانب سے خود کوئی خبر نہیں ملتی، آپ قدم نہ اٹھائیں، ورنہ غلط ہو گا۔ جو بھی پردہ غیب سے ملے، آپ کے لئے صرف وہی اچھا رہے گا۔
یہ بھی پڑھیں: رمضان میں مختلف راستہ اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے: علیزہ شاہ
برج قوس
سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
اُمید پوری ہو گی انشاءاللہ اور کوئی بڑا اچھا بھی بن سکے گا۔ آپ جس بھی مسئلے میں تھے، وہ ختم ہو گا اور جو لوگ بندش میں تھے وہ بھی آزاد ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: پی آئی اے کا ایک اور فضائی میزبان کینیڈا میں مبینہ طور پر غائب
برج جدی
سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
سب اللہ پر چھوڑ دیں، وہ انشاءاللہ آپ کو ہر مشکل سے نکال دے گا اور اُس مقام سے عطا کرے گا جہاں سے وہم و گمان میں بھی نہ تھا۔ آج اچھا دن ہے۔
یہ بھی پڑھیں: قومی کرکٹر حسن علی بھی بسنت کے رنگوں میں رنگ گئے،ویڈیو وائرل
برج دلو
سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
استخارے کی مدد لیں، لگتا ہے آپ غلط سمت سفر کر رہے ہیں، اور جب تک توبہ سے کام نہیں لیں گے، صورتحال بھی آپ کے حق میں نہیں ہو گی، بڑی غلطی ہوئی ہے۔
سیارہ مشتری
19 فروری سے 20 مارچ
آپ کو اپنے گھر پر توجہ دینے کی اشد ضرورت ہے اور یاری دوستی سے بھی دور رہیں۔ جو لوگ کسی بھی قانونی معاملات میں جان بوجھ کر آئیں گے، خود پر ظلم کریں گے۔








